Maktaba Wahhabi

209 - 244
اغرابلج یستقی الغمام بہ لوفارع الناس عن احلامھم قرعا [1] مبارک اور خوبصورت، جس کے واسطے سے باران رحمت طلب کیا جاتا ہے۔ اگر لوگوں کی عقلوں کا امتحان ہو تووہ سب سے بازی لے جائے گا۔ یزید کا خطبہ تین دن یزیدگھرسے نہیں نکلا۔ پھرمسجدمیں آیا اور حسب ذیل خطبہ دیا۔ ’’تمام ستائش اس خدا کے لئے ہے، جو اپنی مشیت کے مطابق عمل کرتا ہے جسے چاہتا ہے دیتا ہے، جسے چاہتا ہے محروم کر دیتا ہے، کسی کو عزت دیتا ہے، کسی کو ذلت دیتا ہے۔ لوگو!معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خدا کی رسیوں میں ایک رسی تھا جب تک خدا نے چاہا، اسے دراز کیا۔ پھراسے اپنی مشیت سے کاٹ ڈالا۔ معاویہ اپنے پیش روؤں سے کم تر اور بعد والوں بہتر تھا۔ میں اسے پاک ثابت کرنے کی کوشش نہیں کروں گا۔ اب وہ اپنے رب کے پاس پہنچ گیا ہے اگراس سے درگزر کرے تو یہ اس کی رحمت ہے۔ اگراسے عذاب دے تو یہ اس کے گناہ کا عذاب ہو گا۔ میں اس کے بعد برسرحکومت آیا۔ نہ سرکش ہوں نہ کمزور ہوں، جلد بازی نہ کرو اگر اللہ کوئی بات ناپسندکرتا ہے، بدل ڈالتا ہے اگرپسندکرتا ہے تو آسان کر دیتا ہے۔ ‘‘ ٭٭٭
Flag Counter