Maktaba Wahhabi

36 - 41
رہے۔ اسی طرح عثمان رضی اللہ عنہ اہل بیت کے پاس مال غنیمت اور ہدایا وتحائف وغیرہ بھی بھیجا کرتے تھے ، مشہور شیعی مصنف مامقانی اپنے آٹھویں امام معصوم ’’رضا‘‘ کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ عبد اللہ بن عامر کریز نے جب خراسان فتح کیا تو شاہ عجم یزد گرد بن شہر یا ر کی دو بیٹیاں ان کو ملیں ،انہوں نے ان دونوں کو حضرت عثمان کے پاس بھیج دیا ۔ حضرت عثمان نے ان میں سے ایک حضرت حسن کے اور دوسری حضرت حسین کے حوالے کر دیا ۔ بعد میں ان ہی لوگوں کے پاس ان کی وفات ہوئی۔[1]
Flag Counter