Maktaba Wahhabi

33 - 41
ایمان اور احسان ہے اور ان سے عداوت کفر اور نفاق ہے۔[1] ۴۔ امام ابن ابی العز حنفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اس سے بڑا گمراہ کون ہو گا جس کے دل میں ان چنندہ مومنین جو کہ انبیاء کے بعد اللہ تعالیٰ کے اولیاء کے سردار ہیں (یعنی صحابہ کرام) ان سے بغض ہو ، یہود و نصاریٰ نے تو ان کو فضیلت دی تھی ،چنانچہ یہود سے پوچھا گیا کہ تمہاری ملت کے سب سے بہترین لوگ کون تھے ؟انہوں نے کہا کہ موسیٰ علیہ السلام کے صحابہ ، عیسائیوں سے پوچھا گیا کہ تمہاری ملت کے سب سے بہترین لوگ کون تھے ؟انہوں نے جواب دیا کہ عیسیٰ علیہ السلام کے صحابہ۔ اور جب روافض سے پوچھا گیا کہ تمہاری ملت کے سب سے بدتر کون لوگ ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ محمد کے صحابہ۔ اور ان میں سے تھوڑے لوگوں ہی کو الگ کیا۔حالانکہ ان میں سے جن کو یہ لوگ گالی دیتے ہیں ان میں بہت سے ایسے ہیں جو ان لوگوں سے کئی گنا بہتر اور افضل ہیں جنہیں ان لوگوں نے الگ کیا۔ [2]
Flag Counter