Maktaba Wahhabi

12 - 90
2 انصارِ مدینہ،جنہوں نے رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم اور مہاجر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی نصرت ومدد کی اور ان کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ اﷲ تعالیٰ نے ان دونوں(مہاجرین وانصار)میں سے ان حضرات کا تذکرہ فرمایا ہے جو ہجرت کرنے اور ایمان لانے میں سبقت لے گئے،یعنی سب سے پہلے ہجرت کرکے اور سب سے پہلے ایمان قبول کرکے وہ دوسروں کے لئے نمونہ بنے۔ 3 وہ حضرات جنہوں نے ان سابقین اولین کی اخلاص ومحبت سے پیروی کی اور ان کے نقشِ قدم پہ چلے،ان میں متأخرین صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم،تابعین اور قیامت تک آنے والے وہ تمام لوگ شامل ہیں جو انہیں معیارِ حق تصور کرتے ہوئے ان کے پیروکار رہیں گے۔ تینوں قسم کے لوگوں کا تذکرہ کرنے کے بعد اﷲ تعالیٰ نے انہیں دو خوشخبریاں سنائی ہیں،ایک یہ کہ اﷲ تعالیٰ ان سے راضی ہوگیا ہے،یعنی ان کی لغزشیں معاف کردی ہیں اور ان کی نیکیوں کو شرفِ قبولیت سے نوازا ہے۔اور دوسری یہ کہ اﷲ تعالیٰ نے ان کے لئے جنات تیار کردی ہیں جن میں یہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور ان کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ محمد بن کعب القرظی کہتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی
Flag Counter