Maktaba Wahhabi

818 - 822
کو سربلند کیا، اپنے قبیلہ کے پچاس انصاری صحابہ کو ساتھ لے کر اس جماعت (مجلس شوریٰ) کی نگرانی کرو، یہاں تک کہ وہ لوگ اپنے میں سے کسی ایک کو منتخب کر لیں۔[1] اور مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے کہا: جب تم لوگ مجھے میری قبر میں رکھ دو تو اس چھ رکنی جماعت کو ایک گھر میں بند کر دینا، یہاں تک کہ وہ لوگ اپنے میں سے کسی ایک کو منتخب کر لیں۔[2] الغرض آپ زندگی کے آخری لمحات میں بھی جب کہ زخموں سے چور اور جان کنی کے عالم میں تھے، مسلمانوں کے معاملات کو بہتر سے بہتر بنانے سے غافل نہ ہوئے اور ایسے شورائی نظام کی بنیاد رکھی جسے آپ سے پہلے کسی نے انجام نہ دیا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شورائی نظام کا ثبوت قرآن اور سنت میں موجود ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اسلامی معاشرہ میں اس کا عملی نفاذ کیا ہے، اس لیے اصل دلیل کی رو سے عمر رضی اللہ عنہ کے عمل کو بدعت نہیں کہا جا سکتا ہے، البتہ آپ کی جدت طرازی یہ رہی کہ آپ نے شورائی نظام کو ایک اصولی شکل دے دی کہ اسی بنیاد پر خلیفہ کا انتخاب عمل میں آئے گا اور اصولی شکل یہ تھی کہ شورائیت کے لیے مخصوص تعداد میں مخصوص (اصحاب حل و عقد) لوگوں کو منتخب کیا۔ پس یہی جدت طرازی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور عہد صدیقی میں نہ تھی، بلکہ سب سے پہلے اسے عمر رضی اللہ عنہ نے انجام دیا اور یہ اقدام بہت ہی بہتر رہا کیونکہ اس وقت صحابہ کرام کے جو حالات تھے ان کے لیے اس سے بہتر اور کوئی مناسب طریقہ نہیں تھا۔[3] اپنے بعد کے خلیفہ کے لیے سیّدناعمر رضی اللہ عنہ کی وصیت: سیّدناعمر رضی اللہ عنہ نے اپنے بعد امت مسلمہ کی قیادت کرنے والے خلیفہ کو کافی اہم وصیت کی، آپ نے فرمایا: ’’میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں جو یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اولین مہاجرین کے ساتھ حسن سلوک کرنا، ان کی سبقت الی الاسلام کے حقوق کو پہچاننا، انصار کے ساتھ بھلائی کرنا، ان کی اچھائیوں کی قدر کرنا اور کوتاہیوں سے چشم پوشی کرنا، مفتوحہ ممالک کے باشندوں سے اچھا سلوک کرنا کیونکہ یہ دشمنوں کو دفع کرنے والے اور مال غنیمت جمع کرنے والے ہیں۔ صرف وہی کچھ لینا جو ان کی ضرورت سے زائد ہو، دیہات کے عرب باشندوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا کیونکہ یہی لوگ اصل عرب اور مادہ اسلام ہیں، ان کے مال داروں سے زکوٰۃ وصول کر کے ان کے محتاجوں میں تقسیم کر دینا، ذمیوں سے اچھا برتاؤ کرنا، ان کی طرف سے دفاع کرنا جب تک وہ خوشی خوشی یا زیردست بن کر مسلمانوں کو جزیہ دیتے رہیں، ان پر ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالنا، اللہ کا تقویٰ اختیار کرو، گناہ کی پاداش میں اس کی پکڑ اور غصہ سے ڈرتے رہو، لوگوں کے معاملات میں اللہ سے ڈرتے رہو، لیکن اللہ کے معاملے میں لوگوں سے نہ ڈرو، رعایا کے ساتھ عدل و انصاف کرنا، ان کی ضروریات کی تکمیل میں لگے رہنا، سرحدوں کی حفاظت کرنا،
Flag Counter