Maktaba Wahhabi

75 - 295
باب دوم: مولانا محمد عبدالرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ ولادت سے وفات تک ۱۲۸۳ھ / ۱۳۵۳ھ ۱۸۶۵ء / ۱۹۳۵ء مبارک پور اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کا ایک نہایت مردم خیز خطہ ہے،جہاں کے علما و فضلا نے اپنی خداداد صلاحیتوں،خلوص،علم و فضل،تحقیق و دانش،تقویٰ و طہارت،زہد و ورع،خلوص و للّٰہیت اور قلم و قرطاس،تعلیم و تربیت اور دعوت و ارشاد کی بدولت عالمی شہرت پائی۔مبارک پور کے علماے کرام گمنامی کی صفوں سے اٹھے،اپنے خلوص،مسلسل محنت اور علمی خدمات کی بدولت شہرت کے آسمان تک پہنچے۔خصوصاً حافظ عبد الرحیم مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۳۰ھ /۱۹۱۲ء)،مولانا عبد السلام مبارک پوری رحمہ اللہ صاحبِ’’سیرۃ البخاري‘‘(المتوفی ۱۳۴۲ھ/۱۹۲۴ء)،مولانا عبدالرحمن مبارک پوری رحمہ اللہ صاحبِ’’تحفۃالأحوذي‘‘(المتوفی ۱۳۵۳ھ /۱۹۳۵ء)،مولانا عبید اللہ رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ صاحبِ’’مرعاۃ المفاتیح‘‘(المتوفی ۱۴۱۴ھ / ۱۹۹۴ء)رحمہم اللہ،مولانا عبید الرحمن بن عبدالسلام مبارک پوری،مولانا حکیم محمد بشیر بن عبد المجید،مولانا نذیر احمد دہلوی رحمانی،مولانا محمد امین مبارک پوری،مولانا عبد الصمد مبارک پوری رحمہم اللہ یہ وہ باکمال شخصیتیں ہیں،جن کی تدریس و تعلیم اور نیکی و تقوے کی وجہ سے سیکڑوں علما نے فیوض وبرکات حاصل کیں۔مولانا عبد السلام مبارک پوری رحمہ اللہ کی
Flag Counter