Maktaba Wahhabi

67 - 295
باب اول: اعظم گڑھ اور مبارک پور اعظم گڑھ: اعظم گڑھ(اترپردیش)یو،پی کا مشہور ضلع ہے۔اس کو انگریز کے عہد میں ضلع کا درجہ دیا گیا۔اس کی بنیاد ۱۰۶۵ء میں راجہ بکرماجیت کے بڑے بیٹے شہزادہ اعظم نے رکھی۔اعظم گڑھ اپنی زرخیزی اور شادابی میں اتر پردیش کے اضلاع میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔اس خطہ ارض سے ایسے ایسے باکمال افراد ابھرے،جن کے کارناموں پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔بقول اقبال سہیل: اس خطہ اعظم گڑھ پہ فیضان تجلی ہے یکسر جو ذرہ یہاں سے اٹھتا ہے وہ نیّر اعظم ہوتا ہے ضلع اعظم گڑھ کی سرزمین سے جو نامور علما پیدا ہوئے اور جنھوں نے علمِ دین کی بیش بہا خدمات انجام دے کر ایک مذہبی فریضہ ادا کیا اور ساتھ ہی اس سرزمین کا نام بھی اونچا کیا،ان میں سے چند ایک کا تذکرہ پیش خدمت ہے: حضرت مولانا شاہ ابو اسحاق لہراوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۲۳۴ھ)،حضرت مولانا احمد علی چڑیا کوٹی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۲۷۲ھ)،مولانا اختر حسن اصلاحی رحمہ اللہ(المتوفی ۳۷۸اھ)،ملا حسام الدین مئوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۱۰ھ)،مولانا حفیظ اللہ بندوی اعظمی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۶۴ھ)،مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۴۹ھ)،مولانا خدا بخش
Flag Counter