Maktaba Wahhabi

47 - 295
شیخ محمد فاخر الہ آبادی رحمہ اللہ : علمِ حدیث کی نشر و اشاعت میں شیخ محمد فاخر الہ آبادی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۱۶۴ھ)کا بھی نام آتا ہے۔ان کی ساری زندگی حدیث کی تدریس میں گزری۔بڑے ذی علم اور متبع سنت تھے۔تصنیف میں’’قرۃ العینین في إثبات رفع الیدین’‘اور’’نور السنۃ’‘ان کے دو رسائل مشہور ہیں۔یہ دونوں رسائل فارسی میں ہیں۔ (تراجم علماے حدیث ہند،ص: ۳۳۷) شیخ نور الدین احمد آبادی رحمہ اللہ : شیخ نور الدین احمد آباد کے رہنے والے تھے۔۱۰۴۶ھ میں پیدا ہوئے۔بڑے ذی علم اور صاحبِ ذوق عالمِ دین تھے۔حدیث اور متعلقاتِ حدیث پر گہری نظر رکھتے تھے۔تصنیف میں صحیح بخاری کی شرح بہ نام’’نور القاري’‘لکھی۔۱۱۵۵ھ میں وفات پائی۔(تاریخ اہلِ حدیث،ص: ۳۹۷)
Flag Counter