Maktaba Wahhabi

35 - 295
چنانچہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل کی۔ (صحیح البَخاري و جامع ترمذي) دورِ رسالت میں بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم احادیث کے تحریری مجموعے مرتب فرمایا کرتے تھے۔مثلاً صحیفہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ،صحیفہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ صحیفہ وائل بن حجر رضی اللہ عنہ اور کتاب الصدقۃ۔اس کے بارے میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں زکات کے موضوع پر ایک کتاب لکھوائی تھی،جو مکمل ہو چکی تھی،لیکن عاملوں کے پاس بھیجنے سے قبل آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد’’عمل بہ أبو بکر حتّٰی قبض،وعمر حتّٰی قبض‘‘(حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے زندگی بھر اس پر عمل کیا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی آخری دم تک اس پر عمل کیا) (سنن الترمذي،کتاب الزکاۃ،ص: ۱۱۴۱۰،سنن أبي داوٗد باب زکاۃ السائمۃ،ص:۲۱۹) صحیفہ جابر رضی اللہ عنہ،صحیفہ سمرہ رضی اللہ عنہ،کتبِ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور صحیفہ صادقہ۔یہ مجموعہ حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہ کر مرتب کیا تھا،جیسا کہ خود ان کا بیان ہے: ’’ما یرغبني في الحیاۃ إلا الصادقۃ‘‘ ’’مجھے زندگی کی چاہت صرف اسی صحیفہ صادقہ کی وجہ سے ہے۔‘‘ نیز ان کا بیان ہے کہ میں نے یہ مجموعہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سن کر لکھا ہے۔(سنن الدارمي،ص: ۶۸) روایتِ حدیث: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((فلیبلغ الشاہد الغائب))
Flag Counter