Maktaba Wahhabi

248 - 295
باب ہفتم: فتاویٰ نذیریہ اور فتاویٰ حافظ عبد اللہ غازی پوری کی ترتیب حضرت مولانا عبد الرحمن مبارک پوری رحمہ اللہ کی ایک بہت بڑی علمی خدمت یہ ہے کہ آپ نے اپنے دونوں اساتذہ کرام شیخ الکل مولانا سید محمد نذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۲۰ھ)اور حضرت مولانا حافظ عبد اللہ محدث غازی پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۳۷ھ)کے فتاویٰ مرتب فرمائے۔آپ نے حضرت میاں صاحب کے فتاویٰ کو’’فتاویٰ نذیریہ’‘کے نام سے دو جلدوں مرتب کیے اور ان کو شائع کیا۔اسی طرح آپ نے اپنے استاد حضرت مولانا حافظ عبد اللہ محدث غازی پوری کے بھی فتاویٰ ترتیب دیے،لیکن یہ شائع نہیں ہو سکے۔اب یہ فتاویٰ دار ابی الطیب گوجرانوالہ شائع کر رہا ہے۔ فتاویٰ نذیریہ: ابو یحییٰ امام خاں نوشہروی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۶۶ء)لکھتے ہیں : ’’فتاویٰ نذیریہ(جو حضرت شیخ الکل میاں صاحب دہلوی کی طرف سے دو جلدوں میں شائع ہوا ہے)کے منتشر اوراق صاحب عون المعبود نے آپ کے حوالے کر دیے تھے،جنھیں مرحوم نے اس صورت میں مرتب فرما کر شائع کیا۔‘‘(تراجم علماے حدیث ہند،ص: ۴۰۳) مولانا حبیب الرحمن قاسمی فرماتے ہیں : ’’مولانا مبارک پوری رحمہ اللہ نے اپنے استاد مولانا سید نذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ
Flag Counter