Maktaba Wahhabi

241 - 295
1۔محتضر کے احکام میں۔ 2۔غسلِ میت کے بیان میں۔ 3۔کفن کے بیان میں۔ 4۔جنازہ اٹھانے اور اس کے ساتھ چلنے کے بیان میں۔ 5۔نمازِ جنازہ کے بیان میں۔ 6۔قبر اور دفن کے بیان میں۔ 7۔اہلِ میت کے ہاں کھانا بھیجنے کے بیان میں۔ 8۔تعزیت کے بیان میں۔ 9۔زیارتِ قبور کے بیان میں۔ 10۔ثواب رسانی کے بیان میں۔ یہ کتاب سب سے پہلے مولانا محمد عبد اللہ کھپاانوالی ضلع فیروز پور کے اہتمام سے اسلامیہ سٹیم پریس لاہور سے شائع ہوئی تھی۔صفحات(۶۶) دوسری بار ۱۳۶۹ھ/۱۹۵۰ء میں نامی پریس لکھنؤ سے ۱۱۱ صفحات میں شائع ہوئی۔اس کے بعد اس کتاب کے متعدد ایڈیشن شائع ہوئے۔ مولانا عبد الشکور اثری رحمہ اللہ آف سانگلہ ہل نے اپنے اشاعتی ادارے مکتبہ اثریہ سانگلہ ہل ضلع شیخوپورہ سے بھی شائع کیا۔اس کتاب کا عربی ترجمہ مولانا ڈاکٹر ضیاء اللہ مبارک پوری رحمہ اللہ نے کیا،جو مطبوع ہے۔(مقالات مبارک پوری،ص: ۴۱،۴۲) إعلام أہل الزمن من تبصرۃ آثار السنن: یہ رسالہ اردو زبان میں ہے۔یہ رسالہ مولانا ظہیر احسن شوق نیموی کی کتاب’’آثار السنن’‘کے جواب میں ہے۔اس میں حضرت محدث مبارک پوری رحمہ اللہ نے’’آثار السنن’‘کی صرف ان احادیث کی غلطیوں پر نشان دہی کی ہے،جنھیں نیموی
Flag Counter