Maktaba Wahhabi

232 - 295
ضیاء الأبصار في رد تبصرۃ الأنظار۔ المقالۃ الحسنیٰ في سنیۃ المصافحۃ بالید الیمنیٰ۔ القول السدید فیما یتعلق بتکبیرات العید۔ کتاب الجنائز۔ إعلام أہل الزمن من تبصرۃ آثار السنن۔ خیر الماعون في منع الفرار من الطاعون۔(جلد اول و دوم) نور الأبصار: یہ رسالہ اردو زبان میں ہے،اس میں ثابت کیا گیا ہے کہ جمعہ ہر جگہ پڑھنا چاہیے۔شہروں میں بھی اور قصبات و دیہات میں بھی۔کتاب کے سرورق پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یہ قول درج ہے: ’’جمعوا حیث کنتم‘‘’’یعنی تم جہاں کہیں بھی ہو،جمعہ ضرور پڑھو۔‘‘ برصغیر(پاک و ہند)میں اہلِ حدیث اور احناف کے مابین یہ مسئلہ بڑا معرکہ آرا رہا ہے کہ دیہات میں جمعہ جائز ہے یا نہیں ؟ فریقین نے اس پر خوب خوب دادِ تحقیق پیش کی۔ یہ کتاب ایک مقدمہ اور دو ابواب کو محیط ہے۔ حضرت محدث مبارک پوری رحمہ اللہ کتاب کے آغاز میں لکھتے ہیں : ’’اس رسالہ میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ نمازِ جمعہ بجز پانچ شخص مریض،غلام،عورت،لڑکے اور مسافرکے ہر مسلمان عاقل بالغ پر فرض ہے اور شہر و دیہات وغیرہ مقام میں اقامتِ جمعہ جائز و صحیح ہے۔پھر رسالہ’’جامع الآثار’‘مصنف مولوی ظہیر احسن صاحب شوق کا قابلِ دید جواب لکھا گیا ہے۔ رسالہ دو ابواب پرمنقسم ہے۔
Flag Counter