Maktaba Wahhabi

231 - 295
تحقیق الکلام کا عربی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔مترجم کا نام ڈاکٹر وصی اللہ محمد عباس ہے۔ترجمے کے ساتھ ساتھ آیات و احادیث کی تحقیق بھی ہے۔یہ ترجمہ مطبوع ہے۔(جماعت اہلِ حدیث کی تصنیفی خدمات،ص: ۱۹۸) مولانا محمد اسحاق بھٹی حفظہ اللہ فرماتے ہیں : ’’یہ کتاب اردو زبان میں اور دو حصوں میں ہے۔اس میں احادیث کی رو سے ثابت کیا گیا ہے کہ نماز میں امام کے پیچھے سورت الفاتحہ پڑھنا واجب ہے۔اس موضوع پر احناف کے نقطہ نظر کا تفصیل سے جواب دیا گیا ہے۔‘‘(دبستانِ حدیث،ص: ۱۸۹) تحقیق الکلام کا پہلا حصہ ۱۳۲۰ھ/۱۹۰۲ء میں شائع ہوا۔صفحات(۱۰۸)دوسرا حصہ ۱۳۳۵ھ /۱۹۱۶ء میں زیور طبع سے آراستہ ہوا۔صفحات(۲۲۸)اس کے بعد اس کے متعدد اڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں مولانا عبد الشکور اثری رحمہ اللہ آف سانگلہ ہل نے ۱۹۶۸ء میں شائع کیا تھا۔ مقالاتِ محدث مبارک پوری رحمہ اللہ : محققِ اہلِ حدیث مولانا ارشادالحق اثری حفظہ اللہ نے اپنے اشاعتی ادارے’’إدارۃ العلوم الأثریۃ’‘فیصل آباد کے زیر اہتمام مولانا مبارک پوری رحمہ اللہ کے آٹھ رسائل شائع کیے ہیں۔ ابتدا میں مولانا اثری حفظہ اللہ نے حضرت محدث مبارک پوری رحمہ اللہ کے حالاتِ زندگی اور ان کی جملہ تصانیف کا مختصر تعارف کرایا ہے۔اس مجموعے میں مولانا مبارک پوری کے جو رسائل شائع کیے گئے ہیں،ان کی تفصیل یہ ہے: نور الأبصار۔ تنویر الأبصار في تائید نور الأبصار۔
Flag Counter