Maktaba Wahhabi

222 - 295
’’امام کے پیچھے تم سورت الفاتحہ اپنے جی میں پڑھو۔‘‘ (تفسیر احسن البیان،ص: ۵۶) مگر مقلدین احناف مذکورہ بالا احادیث سے اعراض کرتے ہیں اور طرح طرح کی تاویلیں کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انھیں سنبھلنے کی توفیق عطا فرمائے کہ وہ صحیح احادیث پر عمل کر کے اپنی نمازیں درست کریں۔ علماے احناف نے عدمِ قراء ت فاتحہ خلف الامام پر کئی کتابیں لکھیں،مگر علماے اہلِ حدیث کب خاموش رہنے والے تھے۔انھوں نے علماے تقلید کی ہر کتاب کا دلائل سے جواب دیا ہے۔ علماے تقلید کے جواب میں حدیث کی تصانیف: علماے اہلِ حدیث نے علمائے تقلید کی کتابوں کے بڑے ٹھوس دلائل سے جوابات دیے ہیں۔ان میں چند مشہور کتابوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔ 1- ہدایۃ المعتدي في القراء ۃ للمقتدي: مولانا عبد العزیز رحیم آبادی(المتوفی ۱۳۳۶ھ)نے ایک تقلیدی مولوی کے رسالے کا جواب دیا۔صفحات: ۴۰۔مطبع آرمی پریس دہلی،طبع ۱۳۲۶ھ۔ 2-البرہان الجلي في رد الدلیل القوي: مولانا محمد سعید محدث بنارسی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۲۲ھ)نے ایک حنفی عالم کے رسالے’’تحقیق القراء ۃ للمقتدي’‘کا جواب دیا۔صفحات: ۲۲۔مطبع صدیقی بنارس،طبع اول ۱۳۰۳ھ۔ 3- تعلیم المبتدي في تحقیق القراء ۃ للمقتدي: مقلدین احناف کی طرف سے دو اشتہار شائع ہوئے۔اشتہار کا نام’’تحقیق القراء ۃ للمقتدي’‘رکھا۔
Flag Counter