Maktaba Wahhabi

215 - 295
سو ہے۔مولانا ثوری نے ان روایات کی تخریج کی اور ان میں تقریباً چھے سو احادیث کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔وللّٰہ درہ۔یہ کتاب نشر السنہ ملتان کے زیرِ اہتمام طبع ہونے والے نسخہ تحفۃ الاحوذی کے حاشیے میں مطبوع ہے۔ فہرست اسماء الصحابۃ رضي اللّٰه عنهم الذین ذکرہم الترمذي تحت قولہٖ: وفي الباب(عربی): یہ کتاب بھی مرحوم مولانا فیض الرحمن الثوری رحمہ اللہ کی مرتب کردہ ہے،جس میں انھوں نے ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ان کی مرویات کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حروفِ تہجی پر جمع کر دیا،جن کی روایات کی طرف امام ترمذی نے’’وفي الباب’‘میں اشارہ کیا ہے۔مولانا ثوری رحمہ اللہ نے اس فہرست کے ساتھ تحفۃ الاحوذی کے صفحات بھی ذکر کر دیے کہ وہ حدیث کی کس جلد میں اور کس صفحہ پر ہے۔بایں طور یہ فہرست مسند کی صورت اختیار کر گئی،جو ان کے حسنِ ذوق کی بین دلیل ہے۔یہ فہرست بھی نشر السنہ ملتان کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والے مقدمہ تحفۃ الاحوذی کے ساتھ طبع ہوئی ہے،جو ۸۶ صفحات پر مشتمل ہے۔(اہلِ حدیث لاہور،خدمات اہلِ حدیث نمبر،ص: ۱۸۹) شیخ الحدیث مولانا محمد صادق خلیل فیصل آبادی رحمہ اللہ(المتوفی ۲۰۰۴)نے ۱۴۰۴ھ میں اپنے اشاعتی ادارہ’’ضیاء السنۃ إدارۃ ترجمۃ والتصانیف’‘رحمت بازار فیصل آباد کی طرف سے نسخہ دہلی کا فوٹو اسٹیٹ شائع کیا تھا۔ شیخ الحدیث حافظ ابو نصر ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ علماے اہلِ حدیث میں بلند مرتبہ و مقام کے حامل ہیں۔حضرت العلام،مجتہد العصر حافظ عبداللہ امرتسری روپڑی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۸۴ھ)کے ارشد تلامذہ میں سے ہیں۔علومِ اسلامیہ پر ان کو یکساں قدرت حاصل ہے۔حدیث اورمتعلقاتِ حدیث پر ان کی نظر وسیع ہے۔فتویٰ نویسی میں ان کو خاص درک حاصل ہے۔ان کے فتاویٰ ہفت روزہ الاعتصام لاہور،ماہنامہ محدث لاہور اور
Flag Counter