Maktaba Wahhabi

211 - 295
مولانا ابو انس محمد یحییٰ گوندلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۲۰۰۹ء)نے علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۹۹ء)کی مرتب کردہ صحیح سنن ترمذی کی شرح لکھی ہے،جو ۱۴۲۱ھ میں جامع تعلیم القرآن والحدیث ساہوالہ نے چار جلدوں میں شائع کی ہے۔ تحفۃ الاحوذی: اس شرح میں جامع ترمذی کے راویوں کا ترجمہ،احادیث کی تخریج،تصحیح و تحسین میں امام ترمذی کا تساہل،احادیث کی توضیح اور ا ختلافِ مذاہب کی وضاحت مع دلائل درج ہیں۔ اس شرح کے بارے میں مولوی ابو یحییٰ امام خاں نوشہروی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۶۶ء)لکھتے ہیں : جامع ترمذی کی شرح عربی میں لکھی۔یہ جامع ترمذی کی جامع شرح ہے اور اس کا ظہار کچھ ضروری نہیں کہ ہندوستان میں جامع الترمذی کے حواشی اور شروح سب کے سب حضرات مقلدین کے معمل بنے ہوئے تھے۔ان کے توسط سے ترمذی جیسی کتاب کو فقہ حنفی کے تابع کر لینا ایک نظر کا کھیل تھا اور یہی ہوا بھی۔چنانچہ اسی زمانے میں علماے تقلید کی طرف سے ترمذی کی دو شرحیں لکھی گئیں۔ پہلی’’العرف الشذي علی جامع الترمذي’‘مولانا محمد انور شاہ مر حوم(دیوبندی)مختصر ہے۔ دوسری’’الطیب الشذي في شرح الترمذي’‘مولوی اشفاق الرحمن مدرس مدرسہ فتح پور دہلی،یہ مطول ہے۔ پس’’تحفۃ الأحوذي’‘نصرتِ عمل بالحدیث کے لیے ہے،جس میں شروح احادیث کے عام طرز کا تتبع ہے۔ان سب پر مصنف کی فطری جودت طبع کے مطابق کہیں کہیں ایسے لطائف بھی مذکور ہیں،جومرحوم کا عام گفتگو میں لب و لہجہ تھا۔
Flag Counter