Maktaba Wahhabi

184 - 295
ہوا۔اسی طرح ہفتہ وار نشستوں میں اصولِ حدیث پر’’مبادی تدبرِ حدیث’‘کے عنوان سے لیکچر دیے۔کتبِ حدیث میں پہلے موطا امام مالک رحمہ اللہ اور پھر صحیح بخاری کا درس دیا۔۱۹۹۳ء میں پیرانہ سالی اور نقاہت کے باعث سلسلہ درس منقطع ہو گیا۔ مرضِ و فات: ۱۹۹۲ء میں مولانا اصلاحی عارضہ قلب میں مبتلاہوئے۔۱۹۹۵ء میں فالج کا حملہ ہوا۔علاج معالجہ جاری رہا،لیکن مرض بڑھتا گیا،بالآخر ۱۵ دسمبر ۱۹۹۷ء کو داعی اجل کولبیک کہا۔نماز جنازہ قاضی حسین احمد امیر جماعتِ اسلامی نے پڑھائی۔ تلامذہ: مولانا امین احسن نے ۱۹۲۶ء سے لے کر مارچ ۱۹۴۴ء تک مدرسۃ الاصلاح سرائے میر میں تدریسی خدمات انجام دیں۔اس ۲۰ سالہ دور میں سینکڑوں طلبانے آپ سے کسبِ فیض کیا۔ان میں چند مشہور تلامذہ کے اسماے گرامی درج ذیل ہیں : 1۔مولانا صدر الدین اصلاحی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۹۸ء) 2۔مولانا بدر الدین اصلاحی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۹۶ء) 3۔مولان ابو اللیث اصلاحی ندوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۹۰ء) 4۔مولانا ابو الحسن علی فراہی ندوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۷ء) 5۔مولانا محمد عاصم اصلاحی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۷ء) 6۔مولانا عبد الرحمن پرواز رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۴ء) 7۔مولانا داوٗد اکبر اصلاحی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۳ء) 8۔مولانا عبد العلی اصلاحی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۲) 9۔مولانا نور الہدیٰ نور اصلاحی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۷۲ء)
Flag Counter