Maktaba Wahhabi

182 - 295
شوریٰ کے امتیازات کے مسئلے پر اختلاف کا آغاز ہوا۔مولانا اصلاحی امیر کو شوریٰ کے مشورے کا پابند رکھنے کے قائل تھے۔پروفیسر خورشید احمد(مدیر ترجمان القرآن)نے،جو مولانا اصلاحی سے جماعتی اور خاندانی مراسم رکھتے تھے اور مولانا سید مودودی بھی ان پر اعتماد کرتے تھے،دونوں بزرگوں کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے کے لیے سلسلہ جنبانی قائم رکھا،لیکن پروفیسر خورشید احمد اپنی اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے۔چنانچہ ۱۸ جنوری ۱۹۵۸ء کو مولانا اصلاحی نے اپنے ایک مکتوب کے ذریعے سے مولانا سید مودودی کو جماعت سے اپنی علیحد گی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ تفسیر تدبرِ قرآن کا آغاز: ۱۹۵۳ء کی قادیانی تحریک میں مولانا امین احسن اسیرِ زندان ہوئے تو آپ نے تفسیر’’تدبرِ قرآن’‘لکھنے کا نقشہ ترتیب دیا اور مرکزی مضمون کے اساسی کام کا تعین کیا۔چنانچہ جماعتِ اسلامی سے علیحد گی کے بعد تفسیر تدبرِ قرآن لکھنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا اور اس کی اقساط ماہنامہ’’المنبر’‘لائل پور(فیصل آباد)میں شائع ہونے لگیں۔ ماہنامہ میثاق کا اجرا: جون ۱۹۵۹ء میں مولانا اصلاحی نے اپنا رسالہ ماہنامہ’’میثاق’‘جاری کیا،جس میں ان کی تحقیقات شائع ہونے لگیں۔ حلقہ تدبرِ قرآن کا قیام: ۱۹۶۲ء میں حلقہ تدبرِ قرآن قائم کیا۔اس میں مولانا اصلاحی نے طلبا کو عربی گرائمر اور عربی ادب کی کتابیں اور صحیح مسلم پڑھانی شروع کی اور اس کے ساتھ تفسیرِ قرآن کے تحقیقی درس کا بھی آغاز کیا۔ ۱۹۶۵ء میں مولانا کے صاحبزادے ابو صالح اصلاحی ایڈیٹر روزنامہ’’مشرق’‘
Flag Counter