Maktaba Wahhabi

146 - 295
ہے۔موجودہ اڈیشن کی اصل اہمیت تو ان حواشی و تعلیقات کی بنا پر ہے،جسے مترجم الدکتور عبد العلیم بستوی نے کمال محنت و ریاضت سے ترتیب دیا ہے۔‘‘ (سیرت البخاری،صدی ایڈیشن،: ۳۱،۳۲) سیرت البخاری کا صدی ایڈیشن ۱۳۲۹ھ،۱۴۲۹ھ ادارہ نشریات لاہور نے ۵۰۸ صفحات میں ۲۰۰۹ء میں شائع کیا۔ سیرت البخاری کا انگریزی ترجمہ پروفیسر محمد رفیق خاں نے کیا ہے،جو’’LIFE AND WORK OF IMAM BOKHARI’‘کے نام سے ۱۹۸۴ء میں ادارۃ البحوث جامعہ سلفیہ بنارس(انڈیا)نے شائع کیا۔ وفات: مولانا عبد السلام مبارک پوری رحمہ اللہ نے ۱۸ رجب ۱۳۴۲ھ مطابق ۲۴ فروری ۱۹۲۴ء کودہلی میں گھنٹہ گھر کے سامنے ایک بد لگام گھوڑے کے نیچے دب کر وفات پائی۔إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔(تراجم علماے حدیث ہند،ص: ۴۰۰) شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۶۷ھ)نے مولانا عبدالسلام مبارک پوری رحمہ اللہ کے سانحہ ارتحال پر’’اہلِ حدیث’‘امرتسر میں لکھا: ’’آہ مولانا عبد السلام مرحوم! مولانا موصوف صحیح معنوں میں ایک عالم اور علوم کے مدرس تھے۔مدرسین کی تلاش میں جب نظر پڑتی تو آپ ہی پر پہلے نظر پڑتی۔‘‘(اہلِ حدیث امرتسر ۳۰ رجب ۱۳۴۲ھ،تراجم علماے حدیث ہند،ص: ۴۰۰) مولانا عبید اللہ رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ : شیخ الحدیث مولانا ابو الحسن عبید اللہ رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ کا شمار علماے فحول میں ہوتا ہے۔آپ ایک بلند پایہ عالمِ دین اورعلمِ حدیث میں یگانہ روزگار تھے۔حدیث اور متعلقاتِ حدیث میں ان کو امتیازی حیثیت حاصل تھی۔
Flag Counter