Maktaba Wahhabi

137 - 295
خدمت میں پیش کیا کہ جو شخص یہ عقائد رکھتا ہے،کیا وہ مسلمان ہے یا دائرہ اسلام سے خارج ہے؟ میاں صاحب نے تحریری جواب دیا کہ ان عقائد کا حامل شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘(دبستانِ حدیث،ص: ۸۷) وفات: حضرت میاں صاحب نے ۱۰ رجب ۱۳۲۰ھ بمطابق ۱۳ اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ اس دنیائے فانی سے رحلت فرمائی۔آپ کے پوتے مولوی عبد السلام نے نماز جنازہ پڑھائی اورشیدی پورہ کے قبرستان میں اپنے صاحبزادہ مولوی سید شریف حسین کے پہلو میں دفن ہوئے۔إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون،اللّٰہم اغفرلہ وارحمہ واجعل مثواہ الجنۃ الفردوس۔ اکثر شعراے کرام نے قصائد و مادہ ہائے تاریخ عربی،فارسی اور اردو میں لکھے،مثلاً: جہاں سے اٹھ گیا اچھا امام علمِ حدیث ۲۰ ھ ۱۳ قد مات محدث إمام علام ۲۰ ھ ۱۳ (تراجم علماے حدیث ہند،ص: ۱۵۵) شخ حسین بن محسن انصاری الیمانی رحمہ اللہ : مولانا حکیم سید عبد الحی الحسنی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۴۱ھ)فرماتے ہیں : ’’الشیخ الإمام العلامۃ المحدث القاضي حسین بن محسن ابن محمد بن مہدي بن أبي بکر بن محمد بن عثمان بن
Flag Counter