Maktaba Wahhabi

87 - 173
آزادی کے لیے سیاسی جماعتوں کی جدوجہد جاری تھی۔ مولانا دین محمد وفائی نے بھی حصول آزادی کی تحریکوں میں حصہ لیا اور قید ہوئے۔ مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولانا سید محمد داود غزنوی، مولانا عبیداللہ سندھی، مولانا محمد علی قصوری ایم اے کینٹب، مولانا اسماعیل غزنوی اور دیگر بے شمار سیاسی اور دینی رہنماؤں سے ان کے تعلقات قائم تھے۔ انھوں نے تصنیفی خدمات بھی سرانجام دیں۔ صحیح بخاری کا سندھی میں ترجمہ کیا۔ سندھی زبان میں صحیح بخاری کا یہ پہلا ترجمہ تھا۔ سندھی میں نثر اور نظم میں قرآن مجید کا ترجمہ بھی ہوا۔ بعض دینی کتابوں کے ترجمے بھی ہوئے۔ لیکن ہمارے خیال میں صحیح بخاری کا ترجمہ یہی ہوا جو مولانا دین محمد وفائی نے کیا۔ مولانا موصوف نے 22۔جمادی الاخریٰ 1369ھ (11۔اپریل 1950ء) کو وفات پائی۔ وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ ان پر تفصیلی مضمون ان شاء اللہ ’’چمنستانِ حدیث‘‘ میں لکھا جائے گا۔ سید محب اللہ شاہ راشدی سید محب اللہ شاہ راشدی اور ان کے آباو اجداد کی تصنیفی، تدریسی اور دینی خدمات کا احاطہ کرنا بہت مشکل ہے۔ اس خاندان کے اصحاب علم کے متعلق بہت لوگوں نے بہت کچھ لکھا اور لکھا جارہا ہے۔ لکھنے والوں میں ان سطور کے راقم کا نام بھی شامل ہے۔ اس دودمانِ عالی قدرکے بزرگ سید محب اللہ شاہ راشدی 29۔محرم 1340ھ (2۔اکتوبر1921ء) کو پیدا ہوئے اور 19۔شعبان 1415ھ (21۔جنوری 1995ء) کو وفات پائی۔ سید محب اللہ شاہ راشدی نے (جنھیں پیر آف جھنڈا یعنی صاحب العلم کہاجاتا ہے) عربی، اردو، سندھی تینوں زبانوں میں کتابیں لکھیں۔ گیارہ کتابیں عربی زبان میں، ستائیس اردو میں اور انیس سندھی میں… حدیث کے موضوع پر عربی میں ان کی
Flag Counter