Maktaba Wahhabi

80 - 173
محرم 1398ھ (جنوری 1978ء) میں شائع کیا۔ دوسری اور تیسری طباعت کا اہتمام مرحوم و مغفور مولانا ابوالسلام محمد صدیق مدیر ادارہ احیاء السنۃ النبویہ (سرگودھا) نے کیا۔ حافظ ثناء اللہ مدنی شیخ الحدیث مفتی حافظ ثناء اللہ مدنی پاکستان کے تدریسی اور تصنیفی حلقوں کا ایک معتبر تریں نام ہے۔ پہلے وہ حضرت حافظ عبداللہ روپڑی سے فیض یاب ہوئے۔ پھر مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور وہاں کے گرامی مرتبت اساتذہ سے کسبِ علم کیا۔ فراغت کے بعد حافظ عبدالرحمن مدنی کے جامعہ رحمانیہ (لاہور) میں بہ طور شیخ الحدیث خدمات سر انجام دینے لگے۔ انھوں نے خود بھی مرکز انصار السنہ کے نام سے ایک تدریسی ادارہ قائم کیا ہے، جس میں فارغ التحصیل محنتی طلبا کو تدریس، تحریر اور خطابت کی تربیت دی جاتی ہے۔ فی الحال اگرچہ اس میں محدود پیمانے پر طلبا کو داخل کیا جاتا ہے، لیکن اپنے انداز کا یہ بہترین ادارہ ہے اور لاہور میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کوشش ہے۔ اس کے تیور بتاتے ہیں کہ آگے چل کر ان شاء اللہ یہ ادارہ ترقی کرے گا اور اس کے بہت اچھے نتائج نکلیں گے۔ علم کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے حافظ ثناء اللہ مدنی کو عمل کی نعمت سے بھی نوازا ہے۔ ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ اور بعض دیگر رسائل وجرائد میں ان کے فتووں کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ فتاویٰ مدنیہ ثنائیہ کے نام سے ان کے فتووں کی ایک جلدکتابی صورت میں ہمارے عالم فاضل دوست قاری عبدالشکور مدنی نے اپنے اشاعتی ادارے ’’دار الارشاد، 214۔ بی، سبزہ زار سکیم لاہور‘‘ کی طرف سے شائع کر دی ہے اور دوسری جلد کی اشاعت کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہاں دراصل عرض یہ کرنا مقصود ہے کہ جناب مفتی حافظ ثناء اللہ صاحب مدنی
Flag Counter