Maktaba Wahhabi

58 - 173
5 غنیۃ القاری في ترجمۃ ثلاثیات البخاري 6 محاسن الأعمال 7 ضوء الشمس في شرح حدیث بني الإسلام علیٰ خمس اردو میں حدیث کے موضوع پر ان کی اور کتابیں بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت سے اوصاف سے نوازا تھا۔ حافظ محمد لکھوی کے رقم فرمودہ حواشی حضرت حافظ محمد لکھوی کے فارسی اور پنجابی ترجمہ قرآن اور تفسیر محمدی کا تذکرہ گزشتہ صفحات میں آچکا ہے۔ حافظ صاحب نے عربی میں سنن ابی داود اور مشکوٰۃ شریف کے حواشی لکھے۔ وہ پہلے پنجابی عالم تھے، جنھوں نے عربی میں یہ خدمت سرانجام دی۔ مولانا شمس الحق عظیم آبادی جب ابوداود کی شرح عون المعبود لکھ رہے تھے، انھوں نے حافظ محمد لکھوی کے حواشی ابی داود سے استفادہ کیا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انھوں نے یہ خدمت حضرت مولانا عظیم آبادی سے پہلے انجام دی۔ ابو داود کے حواشی انھوں نے 1271ھ میں لکھے اور 1272ھ میں چھپ گئے۔ مشکوٰۃ شریف کے حواشی 1272ھ میں لکھے جو اسی سال شائع ہوگئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ برصغیر کے علمی حلقوں میں حافظ صاحب کی قلمی کاوشوں کو بے حد اہمیت دی جاتی تھی۔ علماے غزنویہ کی تصنیفی اور اشاعتی خدمات حضرت سید عبداللہ غزنوی برصغیر کے مشہور بزرگ تھے۔ وہ 1230ھ (1815ء) میں افغانستان کے ضلع غزنی کے ایک مقام قلعہ بہادر خیل میں پیدا ہوئے۔ اپنے عہد کے ممتاز علما سے تعلیم حاصل کی۔ صحیح بخاری دہلی جا کر حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی سے پڑھی۔ نہایت متقی عالم اور اپنے ملک افغانستان
Flag Counter