Maktaba Wahhabi

48 - 173
والے ناکام ہوگئے۔ انگریزی حکومت نے بھی ہتھیار ڈال دیے۔ یہ بہت بڑا فتنہ تھا جو 1938ء میں ظہور میں آیا اور مولانا احمد ملاح کی جراَت مندانہ تحریک سے ختم ہوا۔ مولانا احمد ملاح سوسال کی عمر پا کر 19۔جولائی 1968ء (22۔ربیع الثانی 1388ھ) کو فوت ہوئے۔ سید بدیع الدین شاہ راشدی صوبہ سندھ کے بہت بڑے علمی خاندان کے عظیم المرتبت عالم تھے۔ انھوں نے عربی، اردو، سندھی میں 108کتابیں تصنیف کیں۔ وہ اپنے عہد کے بہت بڑے خطیب بھی تھے۔ فنِ رجال میں بالخصوص مہارت رکھتے تھے۔ قرآن وحدیث کے تمام گوشوں پر انھیں عبور حاصل تھا۔ وہ برصغیر کے واحد عالم ہیں جنھوں نے سندھی زبان میں ’’بدیع التفاسیر‘‘ کے نام سے قرآن مجید کی تفسیر لکھی جو کئی جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس تفسیر کو علاقہ سندھ میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔ سید بدیع الدین شاہ راشدی 10۔ جولائی 1925ء (19۔ذی الحجہ 1343ھ) کو گوٹھ پیر آف جھنڈا (ضلع حیدرآباد سندھ) میں پیدا ہوئے اور انھوں نے 8۔جنوری 1996ء (16۔شعبان 1414ھ) کو وفات پائی۔ بنگلہ زبان میں تراجم وتفاسیر اب بنگلہ زبان کے تراجم وتفاسیر کے متعلق سنیے! بنگالی زبان میں قرآن مجید سے متعلق بہت سے اہل علم نے خدمات سرانجام دیں اور اس کی چند سورتوں کا ترجمہ کیا اور اس کی تفسیریں لکھیں۔ غالباً مکمل قرآن کا پہلا بنگالی ترجمہ مولانا عباس علی نے کیا۔ مولانا ممدوح 1859ء میں پیدا ہوئے۔ والد گرامی کا نام منشی تمیز الدین تھا۔ وہ چاندی پور شیرہاٹ 24 پر گنہ کے رہنے والے تھے۔ مولانا عباس علی نے پہلے قرآن کے آخری پارے کا ترجمہ اکتوبر 1907ء میں
Flag Counter