Maktaba Wahhabi

35 - 173
9دسمبر 2011ء۔ 13محرم 1433ھ) تھے۔ حضرت حافظ محمد لکھوی بہت سی کتابوں کے مصنف تھے۔ آخر صفر 1311ھ (ستمبر 1893ء) میں اپنے مسکن لکھو کے میں فوت ہوئے۔ فارسی زبان میں قرآن مجید سے متعلق ایک کام جامعہ دارالعلوم غواڑی (بلتستان) کے حاجی خلیل الرحمن نے کیا۔ انھوں نے قرآن مجید کی ایک سو چودہ سورتوں کا تعارف 62 فارسی اشعار میں کرایا۔ اپنی نوعیت کا یہ ایسا کام ہے جو کسی نے نہیں کیا۔ حاجی خلیل الرحمن 20۔جمادی الاخری 1323ھ (22۔اگست 1905ء) کو علاقہ بلتستان کے موضع بلغار میں پیدا ہوئے اور عیسوی حساب سے 71 برس کی عمر پا کر مختصرعلالت کے بعد 1396ھ (1976ء) کو فوت ہوئے۔ اردو تراجم وتفاسیر اب قرآن مجید کے اردو تراجم وتفاسیر کی طرف آیے۔ قرآن کا پہلا اردو ترجمہ شاہ ولی اللہ دہلوی کے فرزند نام دار، حضرت شاہ عبدالقادر دہلوی نے کیا اور تفسیر موضح القرآن لکھی۔ اس خدمت سے وہ 1205ھ میں فارغ ہوئے۔ سید عبدالحی حسنی نے اپنے والد مکرم سید فخر الدین حسنی کی کتاب ’’سپہرجہاں تاب‘‘ کے حوالے سے لکھا ہے کہ شاہ عبدالقادر دہلوی نے خواب دیکھا کہ ان پر قرآن نازل ہوا ہے۔ یہ خواب انھوں نے اپنے برادرِ کبیر حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب سے بیان کیا۔ شاہ عبدالعزیز صاحب نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نزولِ وحی کا سلسلہ ختم ہوگیا، لیکن خواب بلاشبہ برحق ہے۔ آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ خدمتِ قرآن کی ایسی توفیق عطا فرمائے گا جو اس سے پہلے کسی کو نصیب نہیں ہوئی۔[1] چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کو قرآن مجید کے ترجمے اور تفسیر موضح القرآن
Flag Counter