Maktaba Wahhabi

24 - 173
دور بیٹھے ان کے لیے دعاہی کرسکتے تھے اور نہایت اخلاص سے دعا کرتے رہے۔ ٹیلی فون کے ذریعے ان سے باقاعدہ رابطہ رہا۔ فروری 2012ء کے وسط میں انھوں نے قلم پکڑا تو وہ کام مکمل کیے جو حادثے سے پہلے شروع کیے تھے۔ اللہ کا شکر ہے یہ کتاب بھی مکمل ہوگئی۔ اس چھوٹی سی کتاب میں بہت کچھ آگیا ہے۔ اللہ اس کے مصنف کو جزاے خیر سے نوازے۔ میں ذاتی طور پر ان کانہایت شکرگزار ہوں۔ شکروسپاس {ھَلْ جَزَآئُ الْاِِحْسَانِ اِِلَّا الْاِِحْسَانُ} کے طور پر اس محسن ادارہ لجنۃ القارۃ الھندیہ (جمعیت احیاء التراث الاسلامی، کویت) اور اس کے صدرِ گرامی، قدردانِ علم وعلماء شیخ ابو خالد فلاح خالد المطیری کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے، جن کی توجہِ خاص سے تصنیف وتالیف جیسے کارِ خیر کی کفالت ہورہی ہے۔ اس موقع پر برادرِ گرامی شیخ عارف جاوید محمدی کا شکریہ ادا کرنا بھی میرا فرض ہے، جن کی نگرانی میں تصنیف وتالیف کا عمل پایۂ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ان تمام محسنین کو جزاے خیر عطا فرمائے اور ہم سب کو دنیا وآخرت کی کامیابیوں سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔ الراجی إلی عفو اللّٰه الصمد صلاح الدین مقبول احمد غفراللّٰه لہ ولوالدیہ ومشایخہ وإخوانہ وسائر المسلمین مدینۃ الجہراء۔ کویت روز شنبہ 14/06/1433 مطابق 09/05/2012
Flag Counter