Maktaba Wahhabi

172 - 173
آٹھواں باب قرآن وحدیث کے ہندی تراجم ہندوستان کے صوبہ یوپی کے بے شمار مسلمان خاندانوں میں بے شمار علماے کرام پیدا ہوئے، جنھوں نے بے پناہ علمی خدمات سرانجام دیں۔ ان خوش بخت خاندانوں میں ایک خاندان انہی مولانا خالد حنیف صدیقی فلاحی کا ہے، جن کی خدمات سے متعلق یہ سطور لکھی جارہی ہیں۔ مولانا ممدوح جولائی 1956ء کو موضع بیت نار تحصیل ڈومر یا ضلع سدھارتھ نگر (صوبہ یوپی) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا اسم گرامی مولانا محمد حنیف ہاتف سعیدی اور جدِ امجد کا نام نامی شیخ سعادت علی صدیقی تھا۔ شیخ سعادت علی صدیقی اپنے دوراور علاقے کے عربی اور فارسی کے مشہور عالم تھے، جو تمام زندگی تعلیم اور تدریس میں مصروف رہے۔ اپنے گاؤں بیت نار اور مضافات کے درجنوں گاؤں کی تین تین نسلوں کو انھوں نے زیور تعلیم سے آراستہ کیا۔ مولانا خالد حنیف صدیقی کے والدِ مکرم مولانا محمد حنیف ہاتف اور دو چچا عبدالشکور دور صدیقی اور حافظ محمد حسین صدیقی معروف علماے دین اورنامور خطیب تھے۔ خالد حنیف صدیقی نے قرآن مجید ناظرہ گھر میں پڑھا۔ اردو اور ہندی کی ابتدائی تعلیم بھی گھر میں حاصل کی۔ مزید تعلیم کے لیے موضع طیب پور کے مدرسہ نصرۃ العلوم میں داخلہ لیا۔ یہاں منشی عابد علی سے ہندی، حساب ، جغرافیہ، سائنس اور عربی وفارسی کا ابتدائی نصاب مکمل کیا۔ عربی کی جماعت ثالثہ تک کی تعلیم ایک اور مدرسے میں حاصل
Flag Counter