Maktaba Wahhabi

18 - 181
مدیر حفظہ اللہ نے تعارف کے بعد فضیلۃ الشیخ/ عبداللہ بن سلیمان المرزوق حفظہ اللہ کی کتاب ھذا اور فضیلۃ الشیخ/ عبداللہ بن ابراہیم القرعاوی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد بریدہ/ القصیم حفظہ اللہ تعالیٰ کی بعض کتب کا سلیس اُردو میں ترجمہ کا کام ذمے لگایا جسے باوجود کثیر مشغولیت کے اپنے وعدہ کے مطابق خاص اللہ کی توفیق سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اس ارادہ و نیت سے اپنی سی جدو جہد کر سکا ہوں کہ:اگر ان کتب کے مطالعہ سے بھائیوں کی معلومات میں اضافہ اور عقیدہ و عمل کی اصلاح ہو جائے تو بندۂ ناچیز کو بھی مصنفین حفظہما اللّٰہ کے ساتھ ساتھ ضرور یاد رکھیں۔ ترجمہ میں کوشش کی گئی ہے کہ زبان عام فہم اور سلیس با محاورہ ہو تاکہ پڑھنے والوں کو بھی دقت نہ ہو اور ترجمہ کا بھی پورا پورا حق ادا ہو جائے۔ قرآن حکیم، تفاسیر اور احادیث کے حوالہ جات کا بھی اہتمام کرنے کی سعی کی ہے، اور جہاں تشریح کی ضرورت محسوس کی وہاں نیچے حاشیہ میں نوٹ بھی لکھ دیے ہیں۔اللہ عزوجل مصنف، مترجم اور مدیر جالیات/ الفایزیہ/ برید القصیم کی اس کاوش کو قبولیت عطا فرمائے اور اسے ہم سب کے لیے آخرت میں خیر و برکت اور حسنات طیبہ کا ذریعہ اور وسیلہ بنا لے۔ آمین اللّٰھم یا ربّ العالمین اخوکم فی اللّٰہ ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد حال مقیم/ المدینۃ المنورۃ ۹/ جمادی الثانیہ/ ۱۴۲۸ھ
Flag Counter