Maktaba Wahhabi

33 - 34
علاوہ ازیں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو وہ ہیں، کہ جمادات بھی آپ سے محبت کرتے تھے۔ امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا : ’’ قَالَ رَسُولَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم :’’ إِنّ أُحُدًا جَبَلٌ یُحِبُّنَا وَنُحِبُّہٗ۔‘‘ [1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔‘‘ جب اُحد پہاڑ جمادات میں سے ہونے کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرتا ہے ، تو نعمتِ ایمان سے بہرہ ور شخص کب یہ گوارہ کرے گا، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں پہاڑ اس پر سبقت لے جائے۔ صرف یہی نہیں ، بلکہ لکڑی کا ٹکڑا بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق میں شدید حسرت اور کرب میں مبتلا ہو گیا تھا۔حضراتِ ائمہ احمد ، ابن حبان اور ابو یعلی رحمہم اللہ تعالیٰ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا خَطَبَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ یُسْنِدُ ظَہْرَہٗ اِلٰي خَشَبَۃٍ۔ فَلَمَّا کَثُرَ النَّاسُ قالَ: ’’ ابْنُوالِيْ مِنْبَرًا۔‘‘ أَرَادَ أَنْ یُّسْمِعَہُمْ ، فَبَنَوْا لَہٗ عَتَبَتَیْنِ ، فَتَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَۃِ اِلٰی الْمِنْبَرِ۔ قَالَ:’’ فَأَخْبَرَنِيْ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ أَنَّہٗ سَمِعَ الْخَشَبَۃَ تَحِنُّ حَنِیْنَ الْوَالِہٖ۔ ‘‘
Flag Counter