Maktaba Wahhabi

9 - 46
میں تمہارے لئے خیر ہے)شر سے خیر کے پہلو کو نکالتا ہے، یہود ونصاریٰ کی ان تمام سازشوں کے باوجود آج اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو امریکہ اور یورپ میں نہایت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔بلکہ 9؍1 صلی اللہ علیہ وسلم کے ڈرامے کے بعد امریکہ میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا، آج امریکہ میں مسلمان یہودیوں سے زیادہ ہیں۔تو گویا: اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دباؤ گے مسلمانوں سے گذارش اس کے ساتھ ہی میں مناسب سمجھتا ہوں کہ چند گذارشات مسلمانوں کی خدمت میں پیش کروں، تاکہ ان غلطیوں کا اعادہ نہ ہو جنکا ظہور گذشتہ مظاہروں کے دوران ہوا۔ ۱)اس میں کوئی شک نہیں کہ شاتم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا قتل ہے، جسکا نفاذ فرضِ عین ہے۔ ۲)ہمارے اسلاف نے ہمیشہ اپنے ہدف کو تلاش کیا ہے، جو شخص اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مرتکب ہوا، انہوں نے اسے ہرگز نہیں بخشا، بلکہ خاموشی سے اس کا خاتمہ کردیا۔ ۳)مرتکبین اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فتوے صادر کرنے سے گریز کئے جائیں اسلئے کہ فتویٰ صادر کرنے سے دشمنان اسلام کی جانب سے انہیں زبردست تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، جسکی وجہ سے ہدف تک پہنچنا مشکل بلکہ نا ممکن بن جاتا ہے۔
Flag Counter