Maktaba Wahhabi

10 - 46
۴)کسی ملک، یا فرد کے خلاف احتجاج کرنا ایک جمہوری حق ہے، لیکن تشدد پر اتر آنا گاڑیوں،دوکانوں، مکانوں اور سفارت خانوں کو نذر آتش کرنا یقیناً ظلم اور جمہوری حق کا بیجا استعمال ہے، اس سے حکومت اورپولس کو تشدد روکنے کے بہانے فائرنگ کرنے کا حق حاصل ہوجاتا ہے، جس سے اکثر بے گناہ افراد مارے جاتے ہیں۔ ۵)ملعون فلم کے تناظر میں مسلم ملکوں میں جو احتجاج بپا ہوا چند ممالک میں اس احتجاج میں چور، اچکے اور بدمعاش لوگ بھی موقعہ کو غنیمت جان کر شامل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کے دوران دوکانوں کو لوٹنا شروع کردیا، جس سے اکثر لوگ اس تحریک سے بد ظن ہوگئے۔لہٰذا احتجاجیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ غیر سماجی عناصر سے اپنی تحریک کو پاک رکھیں اور اس طرح کی کالی بھیڑوں کو شمولیت کو نا ممکن بنادیں۔ ۶)ہر مکتب فکر کے مسلمانوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود بھی حضرات انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تصاویر بنانے سے دور رہیں، مصر جیسے کئی مسلم ممالک میں بچوں کیلئے جو نصاب تعلیم تیار کیا گیا اس میں سوائے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اکثر انبیاء علیہم السلام کو مختلف شکلوں میں دکھایا گیا ہے،بلکہ ٹی وی پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق جو ڈاکومنٹری فلمیں بنائی گئیں اس میں بھی مختلف لوگوں کو حضرات صحابہ کے بھیس میں پیش کیا گیا، لیکن اس کے خلاف کسی مسلمان نے، یا مسلم ملک نے صدائے احتجاج بلند نہیں کیا، جب یہی کام یہود ونصاری نے چند قدم آگے بڑھ کر کیا تو ساری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہوگئے۔حالانکہ وہ لوگ ہمیں بھی آئینہ دکھا کر کہہ سکتے ہیں کہ
Flag Counter