Maktaba Wahhabi

94 - 169
پر جبراً اسلام مسلط کرنا چاہتی ہیں ۔عرض یہ ہے کہ بیروزگاری کا عفریت، معاشی بدحالی، فقر وفاقہ کے نتیجے میں خود کشیاں، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، سٹریٹ کرائم کی کثرت، عدالتوں میں انصاف کا بحران، پولیس اور لینڈمافیا کا ظلم و ستم، امن و امان کی تباہی، انٹر نیٹ اور کیبل کی صورت میں عریانی و فحاشی کا سیلاب، وڈیرہ شاہی، جاگیردارانہ نظام ، کرپشن، رشوت خوری، چوری وبھتہ، زناو گینگ ریپ، عورتوں کو زندہ جلا دینا، غیر انسانی طبقاتی تقسیم، منشیات و شراب کی سرعام فروخت، ڈاکوؤں کی لوٹ مار، لسانی و علاقائی تنظیموں کی قتل وغارت گری اور انگریزی قوانین کے نفاذ کا کون ذمہ دار ہے؟ موجودہ ظالمانہ اور استحصالی نظام یا انقلابی فکر ؟ہمارے نزدیک ان حالات میں دین اسلام کا یہ بنیادی تقاضا ہے کہ اِس ظالمانہ اور استحصالی نظام کے خاتمے اور عدل کے قیام کے لیے ہر قسم کی بھرپور پُراَمن جدوجہد(peaceful struggle)کی جائے۔ ٭٭٭
Flag Counter