Maktaba Wahhabi

امراۃ القرآن کا تحقیقی جائزہ

مؤلف: عبد الوکیل ناصر

ناشر: دار العاقبہ کراچی

خرابی داخل ہوجاتی ہے، جس کو اسلام نے زنا کہہ کر سخت سزا کا مستوجب قرار دیا ہے۔ میرے خیال میں یہی سبب تھا کہ جوں جوں مسلمانوں کی سلطنتیں وسیع ہوئیں اور ان کی دولت میں اضافہ ہوا، مسلم سوسائٹی میں رجم کی سزا کے جاری ہونے کے باوجود ہوس رانی بڑھتی گئی۔ کوئی قانون ایسا نہ تھا، جو اس خرابی کا انسداد کرتا اور یہی وجہ ہے کہ ہم خلفائے بنواُمیہ اور بنو عباسیہ کے حرم میں لونڈیوں کے غول کے غول پھرتے دیکھتے ہیں اور پھر تاریخوں میں ان ذلیل سازشوں کا حال پڑھتے ہیں، جو لونڈی غلاموں کے ذریعے پروان چڑھتی تھیں۔ پس میری رائے یہ ہے کہ اگر لونڈیوں سے تمتع کرنے کی اجازت بھی بہ تعین تعداد ہوتی تو مسلم معاشرہ میں وہ مفاسد اور نفس پرستیاں نہ پیدا ہوتیں، جن کی طرف اوپر اشارہ کیا گیا ہے۔ بہرحال ارشاد فرمایا جائے کہ شارع نے کن وجوہ و مصالح کی بنا پر لونڈیوں سے تمتع کی اجازت دیتے ہوئے تعداد کا تعین نہیں کیا؟ اسی ضمن میں ایک تیسرا سوال یہ بھی ہے کہ اگر لونڈی مشترکہ ہو تو کیا اس کے ساتھ تمتع جائز ہے؟ جواب1: آیت وَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِی الْیَتَامٰی پر تفصیل کے ساتھ تفہیم القرآن میں نوٹ لکھ چکا ہوں۔ اس کے اعادے کی حاجت نہیں۔ آپ اسے ملاحظہ فرمائیں۔ جہاں تک خود اس آیت 1 اس طرح کے سوالات اور ان کے جوابات سے لوگ بسا اوقات یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ شاید یہ مسائل حال یا مستقبل کے لئے زیر بحث آرہے ہیں۔ حالانکہ دراصل ان سوالات کا تعلق اس دور کے حالات سے ہے جبکہ دنیا میں اسیران جنگ کے تبادلہ کا طریقہ رائج نہ ہوا تھا اور فدیے پر سمجھوتا کرنا بھی دشمن سلطنتوں کے لئے مشکل ہوتا تھا۔ آج کل ان مسائل پر بحث کرنے کی غرض یہ نہیں ہے کہ ہم اب لونڈیوں کی تجارت کا بازار کھولنا چاہتے ہیں بلکہ اس کی غرض یہ بتانا ہے کہ جس دور میں اسیران جنگ کا تبادلہ اور فدیے کا معاملہ نہیں ہو سکتا تھا، اس زمانہ میں اسلام نے اس پیچیدہ مسئلہ کو کس طرح حل کیا تھا۔ نیز اس کی غرض ان اعتراضات کو رفع کرنا ہے جو نا واقف لوگوں کی طرف سے اسلام کے اس حل پر کئے جاتے ہیں۔ ہم نے جب کبھی اس مسئلے (گذشتہ سے پیوستہ) سے بحث کی ہے، اسی غرض سے کی ہے مگر افسوس ہے کہ فتنہ پرداز لوگ جان بوجھ کر اسے یہ معنی پہناتے ہیں کہ ہم آج اس زمانہ میں بھی غلامی ہی کے طریقے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، خواہ اسیران جنگ کا تبادلہ اور فدیہ ممکن ہو یا نہ ہو۔ ہمیں معلوم ہے کہ وہ اس قسم کی باتیں کسی غلط فہمی کی بناء پر نہیں کہتے ہیں اور ہم ان سے اتنی حیا داری کی توقع بھی نہیں رکھتے کہ وہ ہماری اس تصریح کے بعد اپنی الزام تراشیوں سے باز آجائیں گے۔ تاہم یہ تصریح صرف اسی لئے کی جارہی ہے کہ جو لوگ ان کی باتوں سے کسی غلط فہمی میں پڑگئے ہیں، ان کی غلط فہمی دور ہوسکے۔
x
صفحہعنوان
3تقریظ
7مقدمہ
12انسان کی تخلیق کا تکامل
15عورت قرآن کی نظر میں
17شبہات و جواب شبہات
21شبہ:شوہر کو سجدہ
22شبہ پردہ:
26شبہ ور غلانہ:
30شبہ کم عقلی:
32شبہ کم دینی:
38شبہ کنیز
44کنیز کی تعریف اور اس کے حلال ہونے کی دلیل
50شبہ: عدم ادائیگی مہر
53شبہ نوکرانی:
60شبہ شرپسندی:
61شبہ عورت کو مکمل ڈھانکنا:
65شبہ مکرو فریب:
67شبہ کہ عورت شیطان ہے:
68شبہ شوہر کے لئے مکمل تابعداری:
69جاہلیت میں عورت کا مقام
Flag Counter