Maktaba Wahhabi

امراۃ القرآن کا تحقیقی جائزہ

مؤلف: عبد الوکیل ناصر

ناشر: دار العاقبہ کراچی

بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم تقریظ (مفتی( ابو حمید عبد الحنان سامرودی الحمد للّٰه و کفٰی والصلوٰة والسلام علی من لا نبی بعدہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ایمان والوں کا قول تو یہ ہے کہ جب انہیں اس لئے بلایا جاتا ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان میں فیصلہ کر دیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور مان لیا، یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں، جو بھی اللہ کی اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کریں، خوفِ الٰہی رکھیں اور اس (کے عذابوں) سے ڈرتے رہیں وہی نجات پانے والے ہیں (النور:52-51) یعنی نجات پانے والے خوش نصیبوں کا نمایاں وصف جذبۂ اطاعت ہے کہ جب وہ حکم الٰہی یا فرمانِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سنتے ہیں تو بلاتاخیر و غیر مشروط سمعنا سے متّصل اطعنا بھی کہتے ہیں، ایسا نہیں کہتے کہ ہم سن لیا اور اب اپنی عقل پر پیش کری گے۔ اس نے درست کہا تو مان لیں گے، ورنہ نہیں۔ ایسے لوگ دین اسلام کو عقل کے تابع اور اپنی خواہشات کے مطابق ماڈرن بنانا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں کے بارے میں ارشادِ ربانی ہے: اَفَرَءَ یْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰھَہ ھَوَاہُ وَ اَضَلَّہُ اللّٰهُ عَلٰی عِلْمٍ وَ خَتَمَ عَلٰی سَمْعِہ وَ قَلْبِہ وَ جَعَلَ عَلٰی بَصَرِہ غِشَاوَةً فَمَنْ یَّھْدِیْہِ مِنْ بَّعْدِ اللّٰهِ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ (الجاثیة:۲۳) کیا آپ نے اسے بھی دیکھا جس نے اپنی خواہشِ نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور باوجود علم کے اللہ نے اس کو گمراہ کر دیا اور اس کے کان اور دل پر مہر لگا دی ہے اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا ہے اب ایسے شخص کو اللہ کے بعد کون ہدایت دے سکتا ہے؟ کیا اب بھی تم نصیحت نہیں پکڑتے ؟ ایسے علماءِ سوء، علم و فہم اور سمجھ بوجھ رکھنے کے باوجود نہ صرف گمراہی اختیار کرتے ہیں،بلکہ اوروں کو بھی
x
صفحہعنوان
3تقریظ
7مقدمہ
12انسان کی تخلیق کا تکامل
15عورت قرآن کی نظر میں
17شبہات و جواب شبہات
21شبہ:شوہر کو سجدہ
22شبہ پردہ:
26شبہ ور غلانہ:
30شبہ کم عقلی:
32شبہ کم دینی:
38شبہ کنیز
44کنیز کی تعریف اور اس کے حلال ہونے کی دلیل
50شبہ: عدم ادائیگی مہر
53شبہ نوکرانی:
60شبہ شرپسندی:
61شبہ عورت کو مکمل ڈھانکنا:
65شبہ مکرو فریب:
67شبہ کہ عورت شیطان ہے:
68شبہ شوہر کے لئے مکمل تابعداری:
69جاہلیت میں عورت کا مقام
Flag Counter