Maktaba Wahhabi

فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان

مؤلف: محمد سعود عالم قاسمی

ناشر: اہلحدیث ٹرسٹ، مرکزی جامع مسجد کورٹ روڈ، کراچی

الْاَعْرَابُ اٰمَنَّا ۭ قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا وَلٰكِنْ قُوْلُوْٓا اَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْاِيْمَانُ فِيْ قُلُوْبِكُمْ " (الحجرات : 147) پس جو لوگ اس آیت کا مصداق تھے وہ مسلمان ضرور تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شرفِ ملاقات ہونے کے باعث صحابہ میں شمار بھی ہوتے تھے لیکن طویل صحبت و تربیت یافتہ نبوی صحابہ جیساان میں نہ ورع و تقویٰ تھا اور نہ اپنے قول و عمل میں ان کی طرح محتاط تھے۔ اسی بناء پر (نیک نیتی سے سہی) جب کبھی ان و اپنی رائے یا خیال کو موکد کرنا ہو انہوں نے بے تکلف ایک قول نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دیا خواہ انہوں نے یہ قول اپنے جی سے گھڑا ہو یا انہی کے متعلق کسی غیر ذمہ دارشخص سے سنا ہو۔ [1] صغار صحابہ رضی اللہ عنہم کے متعلق مولانا کی رائے ہمارے نزدیک قابلِ اعتبار نہیں ہے۔ آیت میں جن لوگوں کا تذکرہ ہے ان کی صحابیت کی نفی خود "لما يدخل الايمان في قلوبكم" سے ہو جاتی ہے۔ ہم کسی صحابی پر وضع حدیث کا الزام بغیر مسند تاریخی حوالہ کے نہیں لگا سکتے پھر جس کے متعلق یہ ثابت ہو جائے ہم اسے صحابی نہیں قرار دے سکتے۔ بایں ہمہ اس امکان سے صرفِ نظر نہیں کیا جا سکتا کہ کسی صحابی کو حدیثِ رسول کا پورا پس منظر سمجھنے میں نکامی ہوئی ہو یا مدعائے کلام ان سے کسی وجہ سے اوجھل رہ گیا ہو اور اس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف انہوں نے جو بات منسوب کی ہو فی الواقع نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مدعا نہ رہا ہو۔ مثلاً مسروق رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے آکر اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا کہ نمازی کے آگے سے اگر کتا، گدھا اور عورت گزر جائے تو نماز فاسد ہو جاتی ہے۔ اس پر اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ: شبهتمونا بالحمر والكلاب واللّٰه لقد رأيت النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم يصلي وانا على السرير بينه وبين القبلة مضطجعة فتبد ولي الحاجة فاكره ان اجلس واوزي النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم فانسل من عند رجليه[2]
x
صفحہعنوان
4تقریب
6دیباچہ
9مقدمہ
18پہلا باب حدیث: ایک اصولی بحث
18حدیث کے معنی :
19حدیث کی تعریف۔
21حدیث اور سنت:
23حدیث اور سیرت:
24قرآن اور حدیث:
25شریعت کی تشکیل میں حدیث کا مقام :
27صحابہ کرام کا حدیث میں انہماک :
30طلبِ حدیث کے لئے سفر:
36طبقات کتب حدیث:
46وضع حدیث کی جسارت :
49موضوع روایت کاحکم:
53وضع حدیث کے اسباب اور محرکات
53وضع حدیث کی ابتداء :
55روافض اور خوارج اور وضع حدیث:
57شیعہ اور وضع حدیث:
61اہلِ سنت اور وضع حدیث :
64شانِ نبوت میں غلو:
68فقہی اور مسلکی اختلاف :
70بادشاہوں اور امیروں کی خوشنودی:
72ایک بے بنیاد الزام:
73ترغیب و ترہیب :
75زہد اور تصوف:
79شہرت اورمقبولیت :
80عجوبہ پسندی :
82قرآن کی تلاوت اور تفسیر:
85کچھ اور اسباب:
90موضوع احادیث کی علامات موضوع احادیث اورمحدثین کی خدمات :
Flag Counter