Maktaba Wahhabi

فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان

مؤلف: محمد سعود عالم قاسمی

ناشر: اہلحدیث ٹرسٹ، مرکزی جامع مسجد کورٹ روڈ، کراچی

یہ تعریف اگرچہ شرفِ صحابیت کی عظمت کی حفاظت کے پیشِ نظر کی گئی ہے ، مگر اس سے وائل بن حجر، مالک بن حویرث اور عثمان بن ابی العاص جیسے صحابہ نکل جاتے ہیں کیونکہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد کے ساتھ آئے اورپھر چلے گئے چنانچہ مازری کی یہ تعریف مکمل نہیں۔ مذکورہ صفات کے حامل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم باوجودیکہ حدیث کی تعلیم و اشاعت میں غیر معمولی دلچسپی لیتے تھے اور اس کو حاصل کرنے اور حرزِ جان بنانے میں بڑی محنت اور جانفشانی سے کام لیتے تھے مگر بالمعموم وہاسے بیان کرنے اور قبول کرنے میں بڑی احتیاط سے کام لیتے تھے مبادا کوئی بات ایسی آ پ صلی اللہ علیہ وسلم طر ف منسوب نہ ہو جائے جو فی الواقع آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان نہ فرمائی ہو۔ چنانچہ مالک بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ "انه ليمنعني ان احدثكم حديثا كثيرا ان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم قال من تعمد علي كذبا فليتبوأ مقعده من النار [1]" ’’مجھے بکثرت حدیث بیان کرنے سے جو چیز روکتی ہے وہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے جان بوجھ کر جھوٹ میری طرف منسوب کیا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے‘‘۔ سیدنا ابوزبیر سے جب یہ پوچھا گیا کہ دوسرے لوگ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں بیان کرتے ہیں اور آپ نہیں کرتے تو انہوں نے جواب دیا واللہ! میرے بیٹے! جب سے میں اسلام لایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا نہیں ہوا مگر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ "من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار"[2] ’’جس نے جان بوجھ کر جھوٹ میری طرف منسوب کیا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنالے‘‘۔عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ: "ادركت في هذا المسجد عشرين ومائة من الانصار وما منهم من يحديث بحديث لاودان اخاه كفاه "[3] ’’میں نے اس مسجد (کوفہ) میں ایک سو بیس صحابی انصار ایسے دیکھے جو حدیث بیان نہیں
x
صفحہعنوان
4تقریب
6دیباچہ
9مقدمہ
18پہلا باب حدیث: ایک اصولی بحث
18حدیث کے معنی :
19حدیث کی تعریف۔
21حدیث اور سنت:
23حدیث اور سیرت:
24قرآن اور حدیث:
25شریعت کی تشکیل میں حدیث کا مقام :
27صحابہ کرام کا حدیث میں انہماک :
30طلبِ حدیث کے لئے سفر:
36طبقات کتب حدیث:
46وضع حدیث کی جسارت :
49موضوع روایت کاحکم:
53وضع حدیث کے اسباب اور محرکات
53وضع حدیث کی ابتداء :
55روافض اور خوارج اور وضع حدیث:
57شیعہ اور وضع حدیث:
61اہلِ سنت اور وضع حدیث :
64شانِ نبوت میں غلو:
68فقہی اور مسلکی اختلاف :
70بادشاہوں اور امیروں کی خوشنودی:
72ایک بے بنیاد الزام:
73ترغیب و ترہیب :
75زہد اور تصوف:
79شہرت اورمقبولیت :
80عجوبہ پسندی :
82قرآن کی تلاوت اور تفسیر:
85کچھ اور اسباب:
90موضوع احادیث کی علامات موضوع احادیث اورمحدثین کی خدمات :
Flag Counter