Maktaba Wahhabi

فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان

مؤلف: محمد سعود عالم قاسمی

ناشر: اہلحدیث ٹرسٹ، مرکزی جامع مسجد کورٹ روڈ، کراچی

21 کشف الالتباس فیما خفی علی کثیر من الناس غرس الدین خلیلی ، م ۱۰۵۷؁ھ 22 الاتقان ما یحسن من الاحادیث الدائۃ علی اللسن نجم الدین محمد بن الغزی ، م ۱۰۶۱؁ھ 23 کشف الخفا و مزیل الالباس اسماعیل بن محمد عجلونی ، م ۱۱۶۲؁ھ 24 کشف الالہی عن شدید الضعف والموضوع الواہی محمد حسینی سندروسی ، م ۱۱۷۷؁ھ 25 الفوائد المجموعۃ فی ا لاحادیث الموضوعۃ محمد بن علی شوکانی ، م ۱۲۵۰؁ھ 26 الاثار المرفوعۃ فی الاخبار الموضوعۃ عبدالحئ لکھنوی ، م ۱۳۰۴؁ھ 27 تحذیر المسلمین من الحادیث الموضوعۃعلی سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم محمد بن بشیر ظافری ازہری ، م ۱۳۲۹؁ھ 28 المنار المنیف محمد بن ابی بکر حنبلی معروف بہ ابن قیم الجوزیہ م ۷۵۱؁ھ 29 سلسلۃ الاحادیث الضعیفۃ والموضوعۃ محمد ناصر الدین البانی کتبِ موضوعات میں جن روایتوں کو موضوع قرار دیا گیا ہے اس بات کا امکان بہر حال موجود ہے کہ ان میں ہزار احتیاط کے باوجود کچھ معتبر احادیث بھی شامل ہو گئی ہوں، کیونکہ اکثر حالات میں کسی روایت کے موضوع ہونے کا حکم ظن غالب کی بناء پر لگایا جاتا ہے اس لئے بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ موضوع قارر دی گئی روایت معتبر ثابت ہوتی ہے۔[1] چنانچہ عبدالرحمن بن جوزی کی مشہور کتاب ’’کتاب الموضوعات‘‘ کے بارے میں محدثین کا خیال ہے کہ اس میں بعض وہ احادیث بھی موجود ہیں جوحسن اور صحیح کے درجہ کی ہیں۔[2] مثلاً سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی صحیح مسلم کی حسبِ ذیل روایت کو ابن جوزی نے موضوع قرار دیا ہے: ان طالت بك مدة اوشك ان ترى قوما يغدون في سخط اللّٰه ويروحون في لعنة في ايديهم مثل اذناب البقر[3] علامہ سیوطی نے التعقبات علی الموضوعات میں ان روایات کی نشاندہی کی ہے جن کو ابن جوزی نے موضوع کہا ہے اور سیوطی کے نزدیک موضوع نہیں ہیں۔
x
صفحہعنوان
4تقریب
6دیباچہ
9مقدمہ
18پہلا باب حدیث: ایک اصولی بحث
18حدیث کے معنی :
19حدیث کی تعریف۔
21حدیث اور سنت:
23حدیث اور سیرت:
24قرآن اور حدیث:
25شریعت کی تشکیل میں حدیث کا مقام :
27صحابہ کرام کا حدیث میں انہماک :
30طلبِ حدیث کے لئے سفر:
36طبقات کتب حدیث:
46وضع حدیث کی جسارت :
49موضوع روایت کاحکم:
53وضع حدیث کے اسباب اور محرکات
53وضع حدیث کی ابتداء :
55روافض اور خوارج اور وضع حدیث:
57شیعہ اور وضع حدیث:
61اہلِ سنت اور وضع حدیث :
64شانِ نبوت میں غلو:
68فقہی اور مسلکی اختلاف :
70بادشاہوں اور امیروں کی خوشنودی:
72ایک بے بنیاد الزام:
73ترغیب و ترہیب :
75زہد اور تصوف:
79شہرت اورمقبولیت :
80عجوبہ پسندی :
82قرآن کی تلاوت اور تفسیر:
85کچھ اور اسباب:
90موضوع احادیث کی علامات موضوع احادیث اورمحدثین کی خدمات :
Flag Counter