Maktaba Wahhabi

فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان

مؤلف: محمد سعود عالم قاسمی

ناشر: اہلحدیث ٹرسٹ، مرکزی جامع مسجد کورٹ روڈ، کراچی

یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئیے کہ حدیث کا معاملہ بہت ہی نازک اور اہم ہے جیساکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: "ان كذب على ليس ككذب على احد من كذب على متعمدا فليتبوأ مقعده من النار "[1] ’’میرے اوپر جھوٹ بیان کرنادوسروں پر جھوٹ بیان کرنے سے مختلف ہے جس نے جھوٹی بات میری طرف منسوب کی وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے‘‘۔ ایسے لوگوں کی تنبیہ نہایت ضروری ہے جو صحیح اور غلط کی تمیز کے بغیر حدیث بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں بلکہ محدثین کے اصول کے مطابق ہرکس و ناکس کو یہ حق نہیں دینا چاہئیے کہ وہ حدیث بیان کرے۔ حدیث کے نام پر ایسی کتابوں کے لکھنے پڑھنے سے گریز کرنا چاہئیے جو مرفوع، ضعیف اور موضوع روایات کے فرق کااحساس مٹا دیتی ہیں۔ حدیث بیان کرنے والے بغیر حوالہ کے حدیث اپنی زبان و قلم سے بیان نہ کریں یہی علم و ایمان کا تقاضہ ہے اور یہی سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کا مطلب ہے۔ انس بن سیرین رحمہ اللہ نے بڑی مناسب بات کہی ہے: "اتقوا اللّٰه يا معشر الشباب وانظروا عمن تاخذون هذه الاحاديث فانها دينكم "[2] ’’اے نوجوانوں کی جماعت! اللہ سے ڈرو اور یہ دیکھ لو کہ یہ حدیثیں کس سے لیتے ہو کیونکہ یہ تمہارا دین ہیں‘‘۔ یہی قول سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی نقل کیا گیا ہے۔ موضوع احادیث پر اردو زبان میں بہت کم لکھا گیا ہے شاید اس سلسلہ میں کوئی ایک جامع کتاب بھی نہ مل سکے۔ نہ جانے کیوں علماء کرام نے اس طرف توجہ نہیں دی، اگر وہ اس معاملہ میں اپنی ذمہ دارانہ حیثیت کا احساس کرتے تو یقینا آج کی فضا کچھ زیادہ بہتر ہوتی۔
x
صفحہعنوان
4تقریب
6دیباچہ
9مقدمہ
18پہلا باب حدیث: ایک اصولی بحث
18حدیث کے معنی :
19حدیث کی تعریف۔
21حدیث اور سنت:
23حدیث اور سیرت:
24قرآن اور حدیث:
25شریعت کی تشکیل میں حدیث کا مقام :
27صحابہ کرام کا حدیث میں انہماک :
30طلبِ حدیث کے لئے سفر:
36طبقات کتب حدیث:
46وضع حدیث کی جسارت :
49موضوع روایت کاحکم:
53وضع حدیث کے اسباب اور محرکات
53وضع حدیث کی ابتداء :
55روافض اور خوارج اور وضع حدیث:
57شیعہ اور وضع حدیث:
61اہلِ سنت اور وضع حدیث :
64شانِ نبوت میں غلو:
68فقہی اور مسلکی اختلاف :
70بادشاہوں اور امیروں کی خوشنودی:
72ایک بے بنیاد الزام:
73ترغیب و ترہیب :
75زہد اور تصوف:
79شہرت اورمقبولیت :
80عجوبہ پسندی :
82قرآن کی تلاوت اور تفسیر:
85کچھ اور اسباب:
90موضوع احادیث کی علامات موضوع احادیث اورمحدثین کی خدمات :
Flag Counter