Maktaba Wahhabi

انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح

مؤلف: مولانا نذیر احمد رحمانی اعظمی

ناشر: ادارہ اشاعت قرآن و حدیث پاکستان

سال شائع: 1998

حدیث جب یہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول یا فعل سے بسند صحیح مع وتر گیارہ رکعات سے زیادہ ثابت نہیں … تو اس ''زیادہ'' سے ان کی مراد مطلق زیادتی کی نفی نہیں ہے بلکہ وہ زیادتی جو اس وقت عام طور پر معہود اور متعارف ہے جس کی بابت جھگڑا اور چرچا ہے یعنی بیس رکعات۔ لہذا جب تک بیس رکعات کا ثبوت آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قول یا فعل سے نہیں ہو گا،اہل حدیث کا دعویٰ باطل نہیں ہوگا۔تیرہ رکعات کا ثبوت اہل حدیث کے مدعا کے منافی نہیں ہے،بلکہ یہ حصر حقیقی نہیں اضافی ہے اور مضاف الیہ ایک خاص اور معہود امر ہے اور وہ ہے بیس رکعات۔ قولہ:اور جب کہ حضرت عائشہ کی حدیث میں باقرار اہل حدیث رمضان و غیر رمضان کی تمام راتوں کا حال مذکور نہیں،بلکہ بعض یا اکثر کا تو اہل حدیث کا اپنے مدعا کے ثبوت میں اس کو پیش کرنا نادانی اور تجاہل ہے(رکعات ص 30) ج:اہل حدیث کا یہ اقرار گیارہ سے کم اعداد(7 یا 9)کے اعتبار سے ہے جو صحیح احادیث سے ثابت نہیں ہیں۔11 یا 13 سے ''زیادہ'' کے اعتبار سے تو حدیث عائشہ میں تمام راتوں کا ہی حال بیان کیا گیا ہے۔اگر آپ اتنی سی بات نہ سمجھیں یا سمجھ کر بے سمجھ بنیں تو یہ آپ کی نادانی یا تجاہل ہے اہلحدیث کی نہیں۔ قولہ:نیز جب اس حدیث میں تمام راتوں کا نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ اکثر راتوں کا حال مذکورہے تو اگر کوئی شخص یہ دعوی کرے کہ بعض راتوں میں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے گیارہ سے زیادہ بھی پڑھی ہیں اور اس کے ثبوت میں کوئی حدیث بیان کرے تو اس حدیث کو حدیث عائشہ کے معارض و مخالف قرار دینا سخت بھول اور غفلت پر مبنی ہے۔
x
صفحہعنوان
1ابتدائی گذارش
3سوانحی خاکہ مؤلف انوار مصابیح
9حنفی مذہب چھپانے کا راز
11چند بنیادی تنقیحات
11تراویح کی رکعات اور حنفی مذہب
16راز کھل گیا
17دعویٰ اوردلیل میں مطابقت نہیں
19تحقیقی جواب
26آٹھ رکعات کا ثبوت
27پہلی حدیث
27دوسری حدیث
28تیسری حدیث
30علما ء حنفیہ کی شہادت
37کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تراویح کا کوئی عدد ثابت نہیں؟
39پسِ منظر
39منشاء کیا ہے؟
57دلائل اہلِ حدیث پر بحث
57پہلی دلیل پر بحث اور اس کا جواب
80تہجد اور تراویح کے فرق کی بحث
99''علامہ '' مئوی سے پہلا سوال
99''علامہ'' مئوی سے دوسرا سوال
100علامہ مؤی سے تیسرا سوال
103اہل حدیث کی دوسری دلیل پر بحث اور اس کے جوابات
148حنفی علما اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں
153اہل حدیث کی تیسری دلیل پر بحث اور اس کا جواب
163دلائل اہلحدیث پر بحث ختم:
164احناف کے دلائل پر بحث
165اس حدیث کے ایک لفظ کے اظہار سے گریز:
166المصابیح میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں:
167اس حدیث کا احناف کے دعووں سے کوئی تعلق نہیں
167جماعت کے ساتھ بیس رکعت تراویح کو سنت نبویہ کہنا یکسر با طل ہے:۔
168حیرت انگیز بے باکی:۔
169حدیث ِ ابو شیبہ کے ضعف پر چند حنفی اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں:۔
174اس اعتراض کا جواب:
221معرفت السنن والی روایت کی حقیقت:۔
227فرمان فاروقی کیا تھا؟
233فرمان فاروقی رضی اللہ عنہ سے جان چھڑانے کے لئے ''علامہ'' مئوی کا اضطراب
237اس کا جواب
271مرسل روایتوں کا جواب
286احناف کی تیسری دلیل پر بحث
328امام بخاری کی ایک جرح پر بحث کا جواب
331اصل موضوع پر گفتگو کرنے سے مولانا مئوی کا گریز
355بیس رکعت پر اجماع کی بحث کا جواب
400تنبیہہ خاص
415خاتمہ
Flag Counter