Maktaba Wahhabi

انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح

مؤلف: مولانا نذیر احمد رحمانی اعظمی

ناشر: ادارہ اشاعت قرآن و حدیث پاکستان

سال شائع: 1998

289
وہ اچھی ہیں۔(میزان الاعتدال ص 197 ج 2)۔ اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ شعبہ،سفیان ثوری اور حماد بن زید یہی تین اشخاص ایسے ہیں جنہوں نے عطاء بن سائب سے ان کے تغیر حافظہ سے قبل سنا ہے۔لیکن حافظ ابن حجر نے تہذیب التہذیب میں ان کے علاوہ بھی کچھ ایسے راویوں کے نام پیش کئے ہیں جنہوں نے عطاء مذکور سے ان کے تغیر حافظہ سے قبل روایت لی ہے مگر ان ناموں میں بھی حماد بن شعیب کا ذکر نہیں ہے اس ثابت سے ہوتا ہے کہ ماہرین فن محدثین کے تتبع کے مطابق حماد بن شعیب ان راویوں میں سے نہیں ہے جنہوں نے عطاء بن سائب سے ان کے حافظہ کے تغیر سے قبل سنا ہے لہذا یا تو یہ کہا جائے کہ اس نے تغیر حافظہ کے بعد سنا ہے تو اس صورت میں یہ روایت بالجرم مردود قرار پائے گی یا یہ کہا جائے کہ اس کے بارے میں توقف کیاجائے گا تب بھی عملاً یہ رد ہی کے حکم میں ہو گی۔بہر حال یہ روایت استناد و احتجاج کے قابل نہیں ہے۔ یہ جرح تو اس تقدیر پر ہے کہ حماد بن شعیب ثقہ ہوتے لیکن جبکہ وہ خود بھی مجروح اور ضعیف ہیں۔ایسی حالت میں تو اس روایت کے ضعیف ہونے میں شبہ کی کوئی گنجائش ہی نہیں باقی رہتی۔اور درجہ اعتبار سے وہ بالکل ساقط ہو جاتی ہے۔ مولانا مئوی اس جرح کے جواب میں لکھتے ہیں: ''حافظ صاحب نے حضرت علی کے اثر بروایت ابوعبدالرحمن پر جماد بن شعیب اور عطاء بن السائب کی وجہ سے کلام کیا ہے اور ان کو معلوم ہے کہ حضرت علی کے اس اثر کا یہی ایک طریق نہیں ہے،بلکہ دوسرا طریق ابولحسناء کا بھی ہے اور اس میں مذکورہ بالا دونوں راوی نہیں ہیں …
x
صفحہعنوان
1ابتدائی گذارش
3سوانحی خاکہ مؤلف انوار مصابیح
9حنفی مذہب چھپانے کا راز
11چند بنیادی تنقیحات
11تراویح کی رکعات اور حنفی مذہب
16راز کھل گیا
17دعویٰ اوردلیل میں مطابقت نہیں
19تحقیقی جواب
26آٹھ رکعات کا ثبوت
27پہلی حدیث
27دوسری حدیث
28تیسری حدیث
30علما ء حنفیہ کی شہادت
37کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تراویح کا کوئی عدد ثابت نہیں؟
39پسِ منظر
39منشاء کیا ہے؟
57دلائل اہلِ حدیث پر بحث
57پہلی دلیل پر بحث اور اس کا جواب
80تہجد اور تراویح کے فرق کی بحث
99''علامہ '' مئوی سے پہلا سوال
99''علامہ'' مئوی سے دوسرا سوال
100علامہ مؤی سے تیسرا سوال
103اہل حدیث کی دوسری دلیل پر بحث اور اس کے جوابات
148حنفی علما اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں
153اہل حدیث کی تیسری دلیل پر بحث اور اس کا جواب
163دلائل اہلحدیث پر بحث ختم:
164احناف کے دلائل پر بحث
165اس حدیث کے ایک لفظ کے اظہار سے گریز:
166المصابیح میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں:
167اس حدیث کا احناف کے دعووں سے کوئی تعلق نہیں
167جماعت کے ساتھ بیس رکعت تراویح کو سنت نبویہ کہنا یکسر با طل ہے:۔
168حیرت انگیز بے باکی:۔
169حدیث ِ ابو شیبہ کے ضعف پر چند حنفی اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں:۔
174اس اعتراض کا جواب:
221معرفت السنن والی روایت کی حقیقت:۔
227فرمان فاروقی کیا تھا؟
233فرمان فاروقی رضی اللہ عنہ سے جان چھڑانے کے لئے ''علامہ'' مئوی کا اضطراب
237اس کا جواب
271مرسل روایتوں کا جواب
286احناف کی تیسری دلیل پر بحث
328امام بخاری کی ایک جرح پر بحث کا جواب
331اصل موضوع پر گفتگو کرنے سے مولانا مئوی کا گریز
355بیس رکعت پر اجماع کی بحث کا جواب
400تنبیہہ خاص
415خاتمہ
Flag Counter