Maktaba Wahhabi

انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح

مؤلف: مولانا نذیر احمد رحمانی اعظمی

ناشر: ادارہ اشاعت قرآن و حدیث پاکستان

سال شائع: 1998

276
سے انہوں نے اپنی کتابوں میں روایت لی ہے وہ ثقہ ہے۔ بالفاظ دیگر مولانا عثمانی کے بیان کے مطابق امام مالک کے کلام کا مدلول یہ نہیں ہے کہ مؤطا کا ہر راوی ثقہ ہے۔ظاہر ہے کہ جب اس کے ہر راوی کا ثقہ ہونا متحقق نہیں ہے تو اس کی ہر روایت کا صحیح اور حجت ہونا کیسے متحقق ہو گا؟ پس یزید بن رومان کا یہ اثر ہو،یا اس قسم کے دوسرے آثار ہوں،ازروئے تحقیق ان میں سے کوئی بھی قابل اعتماد نہیں تاوقتیکہ ان کے تمام راوی اور ان راویوں کی عدالت و ثقاہت کا حال ہم کو معلوم نہ ہو جائے۔ حافظ خطیب بغدادی لکھتے ہیں: والذی یدل علی ذلک ان ارسال الحدیث یؤدی الی الجھل بعین روایہ ویستحیل العلم بعد التہ مع الجھل بعینہ وقد بینا من قبل انہ لا یجوز قبول الخبر الا ممن عرفت عدالتہ فوجب لذلک کونہ غیر مقبول انتھی(کفایہ ص 387)۔ قولہ:دوسرا جواب یہ ہے کہ مرسل کے قبول و عدم قبول میں ائمہ کا اختلاف ہے امام مالک اور امام ابوحنیفہ کے نزدیک وہ مطلقاً قبول ہے … اور امام شافعی کے نزدیک اگرچہ مرسل مقبول نہیں ہے مگر وہ بھی تصریح فرماتے ہیں کہ جب کسی مرسل کی تائید کسی دوسرے مسند یا مرسل سے ہوتی ہو تو مقبول ہے۔چنانچہ حافظ ابن حجر شرح نخبہ میں فرماتے ہیں ………رکعات ص 46) ج:صرف امام شافعی ہی نہیں بلکہ جمہور محدثین اور اکثر ائمہ کا مذہب یہی ہے کہ مرسل حدیث مقبول نہیں ہے وہی خطیب بغدادی جن کی ناقص عبارت آپ نے حاشیہ میں نقل کی ہے اسی عبارت کے ساتھ لکھتے ہیں:
x
صفحہعنوان
1ابتدائی گذارش
3سوانحی خاکہ مؤلف انوار مصابیح
9حنفی مذہب چھپانے کا راز
11چند بنیادی تنقیحات
11تراویح کی رکعات اور حنفی مذہب
16راز کھل گیا
17دعویٰ اوردلیل میں مطابقت نہیں
19تحقیقی جواب
26آٹھ رکعات کا ثبوت
27پہلی حدیث
27دوسری حدیث
28تیسری حدیث
30علما ء حنفیہ کی شہادت
37کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تراویح کا کوئی عدد ثابت نہیں؟
39پسِ منظر
39منشاء کیا ہے؟
57دلائل اہلِ حدیث پر بحث
57پہلی دلیل پر بحث اور اس کا جواب
80تہجد اور تراویح کے فرق کی بحث
99''علامہ '' مئوی سے پہلا سوال
99''علامہ'' مئوی سے دوسرا سوال
100علامہ مؤی سے تیسرا سوال
103اہل حدیث کی دوسری دلیل پر بحث اور اس کے جوابات
148حنفی علما اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں
153اہل حدیث کی تیسری دلیل پر بحث اور اس کا جواب
163دلائل اہلحدیث پر بحث ختم:
164احناف کے دلائل پر بحث
165اس حدیث کے ایک لفظ کے اظہار سے گریز:
166المصابیح میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں:
167اس حدیث کا احناف کے دعووں سے کوئی تعلق نہیں
167جماعت کے ساتھ بیس رکعت تراویح کو سنت نبویہ کہنا یکسر با طل ہے:۔
168حیرت انگیز بے باکی:۔
169حدیث ِ ابو شیبہ کے ضعف پر چند حنفی اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں:۔
174اس اعتراض کا جواب:
221معرفت السنن والی روایت کی حقیقت:۔
227فرمان فاروقی کیا تھا؟
233فرمان فاروقی رضی اللہ عنہ سے جان چھڑانے کے لئے ''علامہ'' مئوی کا اضطراب
237اس کا جواب
271مرسل روایتوں کا جواب
286احناف کی تیسری دلیل پر بحث
328امام بخاری کی ایک جرح پر بحث کا جواب
331اصل موضوع پر گفتگو کرنے سے مولانا مئوی کا گریز
355بیس رکعت پر اجماع کی بحث کا جواب
400تنبیہہ خاص
415خاتمہ
Flag Counter