Maktaba Wahhabi

انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح

مؤلف: مولانا نذیر احمد رحمانی اعظمی

ناشر: ادارہ اشاعت قرآن و حدیث پاکستان

سال شائع: 1998

258
الناس عمر بن الخطاب احب الی وھو احدی عشر رکعة وھی صلوة رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم قیل لہ احدی عشرة رکعة بالوتر قال نعم و ثلاث عشڑة قریب قال ولا ادری من این احدث ھذا لرکوع الکثیر انتھی(المصابیح ص 8) یعنی ہمارے اصحاب شافعیہ میں سے جوزی نے کہا ہے کہ امام مالک نے فرمایا ہے کہ(تراویح کی رکعتوں کے بارے میں)مجھے وہ عدد زیادہ محبوب ہے جس پر حضرت عمر نے لوگوں کو جمع کیا تھا اور وہ ہے گیارہ رکعات۔یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز(تراویح و تہجد کا عدد)ہے۔امام مالک سے پوچھا گیا کیا گیارہ رکعات وتر کے ساتھ انہوں نے جواب دیا ہاں۔امام مالک نے کہا تیرہ بھی گیارہ کے قریب ہے(یعنی اس کے معارض و مخالف نہیں ہے۔دونوں میں صرف اعتباری فرق ہے)۔اس کے بعد امام مالک نے فرمایا کہ میں نہیں جانتا یہ بہت سی رکعتیں(بیس وغیرہ)لوگوں نے کہاں سے نکالی ہیں۔(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل سے تو ان کا کوئی ثبوت نہیں ہے)۔ علامہ عینی نے شرح بخاری میں لکھا ہے: وقیل احدی عشرة رکعة وھو اختیار مالک لنفسہ واختارہ ابو بکر بن العربی انتھی(عمدة القاری جلد 5 ص 257)۔ یعنی'' تراویح کے متعلق بعض لوگ گیارہ رکعت کے قائل ہیں اور یہی امام مالک کے نزدیک مختار ہے اور اسی کو ابوبکر ابن العربی نے بھی اختیار کیا ہے ''۔ لیجئے!محدث ہی نہیں مالک بن انس جیسے امام المحدثین نے گیارہ کو ترجیح دی ہے۔وہی مالک جن کی شخصیت اپنی جلالت شان کی وجہ سے بقول حافظ ابن حجر عدد کثیر کی قائم مقام ہے۔محض ترجیح ہی نہیں دی بلکہ اس عدد کو اپنا
x
صفحہعنوان
1ابتدائی گذارش
3سوانحی خاکہ مؤلف انوار مصابیح
9حنفی مذہب چھپانے کا راز
11چند بنیادی تنقیحات
11تراویح کی رکعات اور حنفی مذہب
16راز کھل گیا
17دعویٰ اوردلیل میں مطابقت نہیں
19تحقیقی جواب
26آٹھ رکعات کا ثبوت
27پہلی حدیث
27دوسری حدیث
28تیسری حدیث
30علما ء حنفیہ کی شہادت
37کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تراویح کا کوئی عدد ثابت نہیں؟
39پسِ منظر
39منشاء کیا ہے؟
57دلائل اہلِ حدیث پر بحث
57پہلی دلیل پر بحث اور اس کا جواب
80تہجد اور تراویح کے فرق کی بحث
99''علامہ '' مئوی سے پہلا سوال
99''علامہ'' مئوی سے دوسرا سوال
100علامہ مؤی سے تیسرا سوال
103اہل حدیث کی دوسری دلیل پر بحث اور اس کے جوابات
148حنفی علما اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں
153اہل حدیث کی تیسری دلیل پر بحث اور اس کا جواب
163دلائل اہلحدیث پر بحث ختم:
164احناف کے دلائل پر بحث
165اس حدیث کے ایک لفظ کے اظہار سے گریز:
166المصابیح میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں:
167اس حدیث کا احناف کے دعووں سے کوئی تعلق نہیں
167جماعت کے ساتھ بیس رکعت تراویح کو سنت نبویہ کہنا یکسر با طل ہے:۔
168حیرت انگیز بے باکی:۔
169حدیث ِ ابو شیبہ کے ضعف پر چند حنفی اور غیر حنفی علماء کی شہادتیں:۔
174اس اعتراض کا جواب:
221معرفت السنن والی روایت کی حقیقت:۔
227فرمان فاروقی کیا تھا؟
233فرمان فاروقی رضی اللہ عنہ سے جان چھڑانے کے لئے ''علامہ'' مئوی کا اضطراب
237اس کا جواب
271مرسل روایتوں کا جواب
286احناف کی تیسری دلیل پر بحث
328امام بخاری کی ایک جرح پر بحث کا جواب
331اصل موضوع پر گفتگو کرنے سے مولانا مئوی کا گریز
355بیس رکعت پر اجماع کی بحث کا جواب
400تنبیہہ خاص
415خاتمہ
Flag Counter