اس موقع پرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے اور یہ عرض گزاری کررہے تھے کہ : اے اللہ کے نبی ! یہ اللہ کا دشمن ابو سفیان ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے بغیر عہد و پیمان کے اسے آپ کے قبضہ میں دیدیا ہے ؛ آپ اس کی گردن مار دیجیے ۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اس موقع پر حضرت عمر رضی اللہ عنہما کی باتوں کا جواب دیا۔ پس ابو سفیان نے اسلام قبول کرلیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو امن دیدیا ‘اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان فرمایا:
’’ جو ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو اسے امن دیا جائے اور جو مسجد میں داخل ہو وہ بھی امن کا مستحق ہے اور جو ہتھیار ڈال دے وہ بھی مامون ہے۔‘‘[یہ حدیث ابھی گزر چکی ہے]
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا خون کیسے رائیگاں قرار دیا جاسکتاتھا ‘ جب کہ آپ اس وقت کم عمر تھے ‘ اور آپ کا کوئی خاص گناہ بھی نہیں تھا۔ اور نہ ہی آپ کے متعلق یہ معلوم ہوسکا ہے کہ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف لوگوں کو ابھارا کرتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے بڑے گروہوں کے سرداروں کو امان دیدی تھی ؛ توپھر کیا سیرت کے باب میں لوگوں میں سب سے جاہل انسان کے علاوہ کوئی شخص ایسا گمان بھی رکھ سکتا ہے ؟
جو کچھ ہم نے ذکر کیا ہے ‘ اس پر اہل علم کا اتفاق ہے ‘ اور اس مسئلہ پر لکھنے والے مؤرخین نے اس موضوع پر مستقل کتابیں لکھی ہیں ۔ہم نے اس موضوع پر اپنی کتاب ’’ الصارم المسلول علی شاتم الرسول ‘‘ میں اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے تفصیل کے ساتھ بحث کی ہے۔ اور ان لوگوں کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے جن کا خون فتح مکہ کے موقع پر رائیگاں قراردیا گیا تھا۔ ہم نے وہاں پر ایک ایک کرکے سب کے نام لیے ہیں ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ان لوگوں میں سے عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح بھی تھے ‘ مگرحضرت عثمان رضی اللہ عنہ انہیں لیکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر خدمت ہوئے ۔انہوں نے فتح مکہ کے موقع پر اسلام قبول کیا ‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خون کو محفوظ قرار دیدیا۔
[تیرھواں اعتراض] : شیعہ مصنف کہتا ہے: ’’ اہل سنت صرف حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو کاتب وحی سمجھتے ہیں ۔‘‘
[جواب] : یہ اہل سنت والجماعت پر محض ایک الزام ہے ۔ اہل سنت میں ایک انسان بھی ایسا نہیں ہے جو یہ کہتا ہو۔ بلکہ ہم کہتے ہیں : ’’ آپ جملہ کاتبین وحی میں سے ایک تھے۔ جب کہ عبد اللہ بن سعدبن ابی رضی اللہ عنہ سرح مرتد ہوگئے تھے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر الزام تراشی کی ؛ مگر پھر دوبارہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا۔‘‘
[چودھواں اعتراض]:شیعہ مصنف نے کہا ہے کہ یہ آیت:﴿ وَ لٰکِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْکُفْرِ صَدْرًا﴾ [النحل ۱۰۶]’’ لیکن جوکوئی کفر کے لیے سینہ کھول دے ....‘‘
یہ عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح کے بارے میں نازل ہوئی ۔
[جواب]: یہ دعوی بالکل باطل ہے ۔ یہ آیت مکہ مکرمہ میں اس وقت نازل ہوئی جب حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو کفریہ کلمات کہنے پر مجبور کیا گیا ۔‘‘ جب کہ ابن سرح کے ارتداد کا واقعہ ہجرت کے بعد مدینہ طیبہ میں پیش آیا ۔ اگر فرض محال یہ تسلیم بھی کرلیا جائے کہ یہ آیت ابن سرح کے بارے میں ہی نازل ہوئی تھی ؛ تو پھر بھی کوئی فرق نہیں
|