Maktaba Wahhabi

23 - 621
کتاب کا تعریفی خاکہ میں نے اس کتاب کو مقدمہ، مدخل ِ کتاب، چار ابواب اور خاتمہ پر تقسیم کیا ہے۔ مقدمہ میں شیعیت اوریہودیت کے آپس میں تعلق پر ایک نظر ڈالی ہے۔ اور اس کتاب میں اپنے طریقہ کار اور بحث کا خاکہ بیان کیا ہے۔ مدخل میں یہودیوں اور رافضیوں کا تعارف اور رافضیت کی تاسیس میں یہودیوں کے کردارکو بیان کیا ہے اور اس کو میں نے دو فصلوں میں تقسیم کیاہے: پہلی فصل : یہود کے تعارف کے متعلق ہے۔ یہ فصل چار مباحث پر مشتمل ہے : پہلی بحث :… یہود کا تعارف دوسری بحث :… یہود کے مشہور فرقے تیسری بحث :… یہودیوں کی اسلام دشمنی کی بعض مثالیں۔ اس بحث میں یہودی شرارتوں کو میں نے تین مراحل میں تقسیم کیا ہے : پہلا مرحلہ :… شروع میں دعوت اسلام روکنے کی کوششیں اور ان کے اسلوب۔ دوسرا مرحلہ :… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں یہود اورمسلمانوں میں مسلح تصادم۔ تیسرا مرحلہ:…وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان کی مکاریاں اور شرارتیں۔ اس مرحلہ میں میں نے مختلف اوقات میں تین یہودی شرارتوں کا ذکر کیا ہے : پہلی شرارت:…صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانہ میں وہ عظیم فتنہ جو قتل حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ پر ختم ہوا۔ دوسری شرارت:… عصور وسطیٰ( درمیانی زمانہ) میں میمون قداح کا فتنہ اور فرقہ باطنیہ کی ایجاد۔ ثالثاً: …اس زمانہ میں ماسونی یہودیوں کے ہاتھوں خلافت عثمانیہ کا خاتمہ۔ چوتھی بحث:…میں میں نے یہودیوں کے تشریعی مصادرکے متعلق بیان کیا ہے؛اس کا تعارف عہد عتیق اور تلمود سے کروایا ہے۔ دوسری فصل : میں رافضیوں کا تعارف اور ان کی ایجاد میں یہودی کردار بیان کیا ہے، اس میں پانچ مباحث ہیں :
Flag Counter