Maktaba Wahhabi

40 - 239
خاندان و ذریعہ معاش جناب احمد رضا کے خاندان کے متعلق صرف اتنا ہی معلوم ہو سکا کہ ان کے والد اور دادا کا شمار احناف کے علماء میں ہوتا ہے۔ البتہ جناب بریلوی صاحب کے مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ ان کا تعلق شیعہ خاندان سے تھا۔ انہوں نے ساری عمر تقیہ کیے رکھا اور اپنی اصلیت ظاہر نہ ہونے دی، تاکہ وہ اہل سنت کے درمیان شیعہ عقائد کو رواج دے سکیں۔ ان کے مخالفین اس کے ثبوت کے لیے جن دلائل کا ذکر کرتے ہیں، ان میں سے چند ایک یہاں بیان کیے جاتے ہیں : 1۔ جناب احمد رضا کے آباء اجداد کے نام شیعہ اسماء سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ان کا شجرہ نسب ہے : احمد رضا بن نقی علی بن رضا علی بن کاظم علی۔ [1] 2۔ بریلویوں کے اعلیٰ حضرت نے امّ المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے خلاف نازیبا کلمات کہے ہیں۔ عقیدہ اہلسنت سے وابستہ کوئی شخص ان کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اپنے ایک قصیدے میں لکھا ہے : تنگ و چست ان کا لباس اور وہ جوبن کا ابھار مسکی جاتی ہے قبا سر سے کمر تک لے کر یہ پھٹا پڑتا ہے جوبن مرے دل کی صورت کہ ہوئے جاتے ہیں جامہ سے بروں سینہ وبر[2]
Flag Counter