Maktaba Wahhabi

18 - 239
ہے ان شاء اللہ العزیز اس کتاب کا مطالعہ بہت سے احباب کے لیے راہ راست پر آنے کا ذریعہ ہو گا، اور یہ بات مصنف مرحوم کے درجات کی بلندی کا باعث ہو گی۔ علامہ صاحب رحمہ اللہ اس کتاب میں ایسا باب بھی شامل کرنا چاہتے تھے جو رضا خانی فقہ کے چند ایسے مسائل پر مشتمل تھا، جو محض ذہنی تلذذ کے لیے فرض کیے گئے تھے۔ مگر تہذیب و شائستگی کا تقاضا تھا کہ انہیں اس کتاب کا حصہ نہ بنایا جائے۔ آپ فرماتے تھے کہ عربی زبان ان فحش مسائل کی متحمل نہیں ہے۔ وہ تمام حوالہ جات میرے پاس محفوظ ہیں۔ اردو ترجمہ کرتے وقت میں بھی اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ان کے ذکر کی ضرورت محسوس ہوئی، تو اگلے ایڈیشن کے مقدمے میں انہیں ذکر کر دیا جائے گا۔ ترجمہ کرتے وقت میں نے عربی عبارات کا ترجمہ کرنے کی بجائے بریلوی حضرات کی اصل کتابوں کی عبارتوں کو ہی نقل کر دیا ہے، تاکہ ترجمہ در ترجمہ سے مفہوم میں تبدیلی نہ آئے۔ چونکہ بہت ہی کم عرصہ میں اس کتاب کے ترجمہ اور طباعت کا کام مکمل ہوا ہے، اس لیے لازماً اس ایڈیشن میں علمی یا فنی کوتاہیاں قارئین کرام کو نظر آئیں گی۔ ان شاء اللہ العزیز اگلے ایڈیشن میں انہیں دور کرنے کی مکمل کوشش کی جائے گی۔ قارئین اپنی آراء سے آگاہ فرمائیں۔ قرآنِ مجید کی آیات کا ترجمہ شاہ رفیع الدین محدث دہلوی رحمہ اللہ کے ترجمہ قرآن سے نقل کیا گیا ہے۔ بعد میں اندازہ ہوا کہ اس میں قدرے ابہام ہے، اگلے ایڈیشن میں اس کی تلافی کی بھی کوشش کی کی جائے گی۔ ان شاء اللہ ! عطاء الرحمن ثاقب ادارہ ترجمان السنہ لاہور 14 رمضان المبارک 1408ھ یکم مئی 1988ء
Flag Counter