Maktaba Wahhabi

29 - 56
میں مبتلا رکھنے سے کیا فائدہ؟ آخر ہم کس بناء پر امتزاج(آپس میں خلط ملط ہونے)کو چھوڑ دیں،کیوں کہ اس سے انوار ایک دوسرے سے ملیں گے،روحیں صاف ہوں گی،آمد ورفت ہوگی اور برکتیں نازل ہوں گی۔اس کے جواب میں عورتوں نے کہا:اگر آپ چاہیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ مردوں اور عورتوں کی جماعتیں ایک دوسرے سے رات بھر بھڑی اور خلط ملط رہیں اور جب صبح ہوئی تو نکل بھاگیں۔ اس واقعہ کے راوی محسن کہتے ہیں:ابن خفیف نے جو یہ کہا کہ کیا یہاں غیر ہیں؟ تو اس کا مطلب یہ تھا کیا یہاں کوئی ایسا بھی ہے جو ہمارے مذہب کے موافق نہیں۔اور عورت کے جواب کا مطلب یہ تھا کہ ہمارا کوئی مخالف موجود نہیں۔ابن خفیف نے جو یہ کہا تھا کہ ہم امتزاج کو کیوں چھوڑدیں،تو اس کا مطلب یہ تھا کہ وطی میں اختلاط ہونا چاہیے۔(یعنی ایک ایک مرد کئی کئی عورتوں سے،اور ایک ایک عورت کئی کئی مردوں سے وطی کریں اور کرائیں۔)اور جو یہ کہا کہ اس سے انوار ایک دوسرے سے ملیں گے تو ان کا عقیدہ یہ ہے کہ ہر جسم میں ایک خدائی نور ہے(پس بدکاری کے نتیجہ میں مرد اور عورت کے اندر موجود خدائی نور ایک دوسرے سے مل جائے گا۔العیاذ باللہ)اور یہ جو کہا کہ آمد ورفت ہوگی،تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تم میں سے جس کا شوہر مرگیا،یا سفر میں چلا گیا،اس کی جگہ دوسرا شخص آجائے گا۔ محسن کہتے ہیں کہ یہ میرے نزدیک ایک عظیم واقعہ ہے۔اگر مجھے اس کی اطلاع ایک ایسی جماعت نے نہ دی ہوتی جو جھوٹ سے دور و نفور ہے تو میرے نزدیک اتنا عظیم واقعہ ہے،اور دارالاسلام میں ایسی بات کا پیش آنا اس قدر مستعبد ہے کہ میں اسے بیان ہی
Flag Counter