Maktaba Wahhabi

279 - 211
اسلام اور مرزائیت حدیث شریف میں آتاہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي كَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ، كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، لَا نَبِيَّ بَعْدِي، وَلَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ: قَالَ ابْنُ عِيسَى ظَاهِرِينَ، ثُمَّ اتَّفَقَا لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ, حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللّٰه . یعنی میری امت میں تیس جھوٹے اور دجال ایسے پیدا ہوں گے جو نبوت ورسالت کا دعویٰ کریں گے ، حالانکہ میں خاتم النبین ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔ یہ حدیث ترمذی اور ابوداؤد رحمہ اللہ میں موجود ہ،اسی لیے تمام مسلمانوں کایہ عقیدہ ہے کہ حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جوبھی نبوت ورسالت کا دعویٰ کرے گا وہ کذاب اور دجال ہوگا اور اس کے پیروکار کا دجال اور کذاب کے پیروکار ہوں گے اور ان کے اس عقیدہ کی بنیاد اس گراں قدر ہستی کے فرمان پر ہے جس کے متعلقہ اصدق القائلین کا ارشاد ہے : ﴿وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ﴾[1] کہ محمد اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مرضی وخواہش سے نہیں بولتے ، بلکہ ان کے فرمودات وحی الٰہی کے تابع ہوتے ہیں ! بدیں وجہ امام ابن کثیر رحمت اللہ علیہ نے اپنی تفسیر میں لکھاہے : فمن رحمت اللّٰه تعالیٰ بالعباد ارسال محمد صلی اللّٰه الیھم ثم من تشریفه ختم الانبیاء والمرسلین واکمال الدین الحنیف له وقد اخبر
Flag Counter