Maktaba Wahhabi

189 - 236
مزید اتنا پانی داخل کیا جائے جس سے یہ اوصاف درست ہو جائیں گے یعنی رنگ ، بو اور مزہ درست ہو جائے یا اس نجاست کی مقدار کو اتنا کم کیا جائے کہ اس کا بظاہر کوئی اثر نہ رہے تو پانی پاک ہوگا ۔ اتنے صاف مسئلہ پر آپ ان اوچھے ہتھیاروں سے حملہ آور ہوتے ہیں ۔ ع لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں یوں برادرانہ طور پر صلح وصفائی سے مساجد کی امامت کا محکمہ آپ کے سپرد کر دیا جائے ، مردہ شوی ، فاتحہ خوانی ، اسقاط ، چالیسواں وغیرہ کا ٹھیکہ آپ لے لیں تو یہ دوسری بات ہے مگر آپ اپنے دل کی تقدیس کے متعلق یقین دلا دیں کہ اس میں شرک و بدعت کی نجاست نہیں تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم لوگ انشاء اللہ آپ کے سپرد کر دیں گے لیکن آپ یقین فرمائیں کہ ان حالات میں یہ امات پیٹ پوجا کا ذریعہ نہیں بن سکے گی ۔ پانی کے مسئلہ میں میں  نے مختصرا چند گذارشات کردی ہیں ومن استزاد فلدنیا مزید * شراب کی طہارت : مولانا رضوی ، مولانا نواب صدیق حسن خاں صاحب مرحوم پر اس لیے ناراض ہیں کہ نواب صاحب مغفور شراب کی نجاست کے قایل نہیں ۔ یہ دوسری دلیل ہے جسے اہل حدیث کی اقتداء کے ناجائز ہونے کے متعلق پیش کیا گیا ہے ۔ میرا ذاتی رجحان بھی اسی طرف ہے کہ شراب نجس ہے اور حنابلہ اور احناف کا مسلک اس میں صحیح ہے ، لیکن مشکل یہ ہے کہ مسئلہ قیاسی نہیں اس کے لیے نص کی ضرورت ہے ، نواب صاحب مرحوم کو اس پر اصرار نہیں وہ بھی بین دلیل چاہتے ہیں جو بوقت تعارض ترجیح کا موجب بن سکے فرماتے ہیں : وبالجملة فالواجب علی المنصف ان یقوم مقام المنع ولایتزحزح عن ھذا المقام الا بحجة شرعیة (الروضۃ : صفحہ ۱۲)منصف مزاج آدمی کے لیے ضروری ہے کہ ایسے مسایل میں حجت
Flag Counter