Maktaba Wahhabi

105 - 190
۴: جہنم میں داخلہ : اس پر دلالت کناں احادیث میں سے دو درج ذیل ہیں : ا۔ امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ وہ فرماتے ہیں ، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ لَا تَکْذِبُوْا عَلَيَّ ، فَإِنَّہُ مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ فَلْیَلِجِ النَّارَ۔‘‘[1] ’’مجھ پر جھوٹ نہ باندھو، کیوں کہ جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا، سو وہ [جہنم کی] آگ میں داخل ہو جائے گا۔‘‘ امام مسلم کی روایت میں ہے: ’’ فَإِنَّہُ مَنْ یَکْذِبْ عَلَيَّ یَلِجِ النَّارَ۔‘‘ [2] ’’پس بلاشبہ جو مجھ پر جھوٹ باندھے، وہ [جہنم کی]آگ میں داخل ہو گا۔‘‘ اور سنن ابن ماجہ میں ہے: ’’ اَلْکَذِبُ عَلَيَّ یُوْلِجُ النَّارَ۔‘‘ [3] ’’مجھ پر جھوٹ[دوزخ کی] آگ میں داخل کرے گا۔‘‘ امام بخاری نے مذکورہ بالا حدیث پر ان الفاظ میں عنوان قائم کیا ہے: [بَابُ إِثْمِ مَنْ کَذَبَ عَلَی النَّبِيِّ صلي اللّٰه عليه وسلم ] [4] [نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے والے شخص کے گناہ کے متعلق باب] امام نووی نے صحیح مسلم کی روایت پر درج ذیل عنوان باندھا ہے:
Flag Counter